Pictorial view of Australia vs Pakistan Match
پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں عمدہ اوپننگ شراکت کے باوجود پہلی اننگز میں 240 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
برسبین میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنرز نے ٹیم کو 75 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔
لیکن قومی ٹیم اس شاندار آغاز سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی اور 94 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔
اس کے بعد محمد رضوان اور یاسر شاہ نے اسد شفیق کا ساتھ دے کر پاکستان کو 240 رنز کے مجموعے تک رسائی دلائی، اسد شفیق نے 76رنز کی اننگز کھیلی۔