URDUSKY || NETWORK

امید ہے میلبرن میں پرتھ والی غلطیاں نہیں دہرائیں گے: سعود شکیل

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کا کہنا ہے میلبرن کی پچ دیکھ کر پاکستان جیسا احساس ہو رہا ہے، امید ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں پرانی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

25

میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل کا کہنا تھا پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز بولنگ اچھی نہیں ہوئی، پرتھ ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں زیادہ رن بنے وہیں سے میچ ہم سے نکل گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا ہمارے بولر نئے تھے ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگتا ہے، بدقسمتی سے خرم شہزاد انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے، میر حمزہ اور حسن علی کے پاس اچھا موقع ہے۔

ایک سوال کے جوان میں سعود شکیل کا کہنا تھا بابر اعظم ورلڈ کلاس بیٹر ہے ایک اننگز سے کم بیک کر سکتے ہیں، امید ہے میلبرن میں بابر اچھی اننگز کھیل کر فارم واپس لائیں گے۔

مڈل آرڈر بیٹر کا کہنا تھا پرتھ میں ڈراپ ان پچ تھی اس پر وہ پہلی بار کھیلے اور سیکھنے کا موقع ملا، امید ہے کہ میلبرن ٹیسٹ میں پرتھ والی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ: انٹرنیٹ، سوشل میڈیا