URDUSKY || NETWORK

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ سیریز اور ورلڈ کپ کی تیاریوں سے متعلق اہم حکمت عملی بنالی

پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کی سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع کرنے اور نئے کھلاڑیوں کو بتدریج آزمانے کا فیصلہ کرلیا۔

22

پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں صف اول کے بیٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو تین تین میچ کھلائے جائیں گے، انہیں دو دو میچوں میں آرام دیا جائے گا تاکہ نئے ٹیلنٹ کو بھی آزمایا جائے۔

فیصلے کے مطابق بائیں ہاتھ کے بیٹرصائم ایوب مستقل اوپنر کی حیثیت سے کھیلیں گے جبکہ کسی میچ میں صائم کے ساتھ بابر اعظم اور کسی میچ میں محمد رضوان اننگز کا آغاز کریں گے۔

جس میچ میں بابر اعظم اننگز اوپن کریں گے اس میچ میں محمد رضوان ون ڈاؤن پر اور جس میچ میں محمد رضوان اوپنر کی حیثیت سے کھیلیں گے اس میچ میں بابر اعظم کو ون ڈاؤن پر کھلانے کی تجویز ہے۔

وہاب ریاض کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کی 17 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، ٹیم میں اسامہ میر، محمد عباس آفریدی اور حسیب اللہ پہلی بار اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں جبکہ صاحبزادہ فرحان، اعظم خان اور ابرار احمد کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

بشکریہ; انٹرنیٹ، سوشل میڈیا