کراچی:اورنگی میں رینجرز کا آپریشن ختم، زیرحراست افراد سے پوچھ گچھ
Updated at 1515 PST
کراچی…کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں جاری رینجرز کا آپریشن ختم ہوگیا ہے لیکن زیرحراست متعدد افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے ۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے عمربلوچ محلہ،فقیر کالونی مومن آباد تھانے کے اطراف آپریشن میں رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا جس کے بعد کئی مشتبہ افراد کوحراست میں لینے کادعویٰ کیاگیا۔تاہم ذرائع کے مطابق کچھ لوگوں کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیاجبکہ حراست میں لیکرنامعلوم مقام پرمنتقل کئے گئے150سے زائد افراد میں سے بھی زیادہ تر وہ لوگ ہیں جن کے پاس کوئی شناختی دستاویز نہیں۔ رینجرزکی اچانک کارروائی کیخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیاجن میں خواتین بھی موجود تھیں۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ رینجرز نے بلاجواز ان کے گھر والوں کو حراست میں لیا،انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ادھرآپریشن مکمل ہونے کے بعد علاقے کی دکانیں کھل گئی ہیں اورٹریفک بحال کرادیا گیا ہے ۔
چینی صحت کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ اورخطرناک ہے،تحقیق
Updated at 1555 PST
ڈینور …کہتے ہیں چینی صحت کیلئے اچھی نہیں بلکہ نئی تحقیق کے مطابق چینی صحت کیلئے سب سے زیادہ نقصان دہ اورخطرناک ہے۔ چینی کھانے میں تومیٹھی ہے جو ہر چیز کاذائقہ ہی بدل کر رکھ دیتی ہے لیکن یونیورسٹی آفColorado کی نئی تحقیق کے مطابق یہ زہر قاتل بھی
ممبئی : اجمل قصاب کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ
Updated at 1550 PST
ممبئی …ممبئی ہائی کورٹ نے اجمل قصاب کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ سات فروری تک محفوظ کر لیا۔ممبئی ہائیکورٹ نے سزائے موت کیخلاف ممبئی حملوں کے ملزم اجمل قصاب کی اپیل کی سماعت مکمل کرلی ہے اور فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ اجمل قصاب
کپتانی کے سلسلے میں کسی خطرے کا سامنا نہیں،شاہد آفریدی
Updated at 1540 PST
نئی دہلی …فارن ڈیسک…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہا انہیں عالمی کرکٹ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کی کپتانی کے سلسلے میں کسی بھی قسم کے خطرے کا سامنا نہیں ہے۔وہ اپنے پورے کیرئیر میں کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگے۔آفریدی کا کہنا ہے کہ کپتانی
بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار،برفباری سے رابطہ سڑکیں بند
Updated at 1535 PST
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقے شدید ترین سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ مختلف علاقوں میں برف باری کے بعد رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔گلگت بلتستان کے اضلاع اسکردواور گھانچے گزشتہ دو روز سے جاری برف باری کے بعد سخت سردی کی لپیٹ