URDUSKY || NETWORK

ترین گروپ کا پالیسی کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ

موجودہ سیاسی صورتِ حال میں حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ نے پالیسی کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کر لیا۔

49

اس ضمن میں جہانگیر ترین گروپ نے کل باضابطہ مشاورتی اجلاس لاہور میں طلب کر لیا۔

اس حوالے سے ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ اجلاس کل شام 5 بجے اسحاق خاکوانی کی رہائش گاہ پر ہو گا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ غیر رسمی مشاورت آج بھی جاری رہے گی، تاہم باضابطہ اجلاس کل ہو گا۔

عون چوہدری نے بتایا ہے کہ کل کے اجلاس میں ارکانِ پنجاب اسمبلی اور وزراء کو مدعو کیا گیا ہے۔

’’کس کی حمایت کرنی ہے؟ کل پالیسی بنائی جائیگی‘‘

ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں کس کی حمایت کرنا ہے اس حوالے سے پالیسی بنائی جائے گی۔

جہانگیر ترین گروپ کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزراء، مسلم لیگ ن اور چوہدری برادران کے رابطوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

بشکریہ : جنگ، سوشل میڈیا