URDUSKY || NETWORK

بہاول پور کی خبریں

100

بہاول پور (پ ر) ضلع صدر مسلم لیگ فنکشنل بہاول پور شیخ حسن محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابق ناظم طارق بشیر چیمہ تحریک بحالی صوبہ بہاول پور کی تنظیموں پر غیر جمہوری تنقید کر کے تحریک کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ کے والد بنیادی طور پر ریاست کے منشی تھے اور وہ اپنے والد کی سوچ پر عمل کر تے ہوئے منشیانہ انداز میں غیر جمہوری طریقے سے بحالی صوبہ بہاول پور کے رہنماں پر بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور اتحاد کے سرگرم رہنماءسیّد تسنیم نواز گردیزی اور سیّد تابش الوری ‘ مخدوم سیّد احمد محمود کی قیادت میں بہاول پور صوبہ بحالی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ بہاول پور کو نہیں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا چاہتی ہے اور طارق بشیر چیمہ (ق) لیگ کے ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں ‘ وہ بہاول پور صوبہ کی بحالی کیلئے مخلص نہیں اور نہ ہی صوبہ بہاول پور کی بحالی میں انکا کوئی مثبت کردار ہے ۔

بہاول پور (پ ر)سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ نڈسٹریز و سرپرست اعلیٰ عوامی تحریک بحالی صوبہ بہاول پور شیخ محمد عباس رضا نے یوم کشمیرت کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار تعلقات مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر قائم نہیں رہ سکتے ‘ کشمیر کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق حل ہونا چاہئے ‘ کشمیر بھارت کا حصہ رہا ہے اور نہ رہے گا ‘ جنوبی ایشیاءکا امن مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 63سال گزر جانے کے باوجود بھارت کشمیر کی جد وجہد آزادی کو ختم نہ کر سکا لاکھوں جانیں تحریک کی نظر ہو چکی ہیں ‘ لاکھوں گھر نذر آتش ہو چکے ہیں ‘ ہزاروں خواتین بیوہ ہو چکی ہیں اور بچے یتیم ہو چکے ہیں لیکن کشمیر کی جدوجہد آزادی کو سبوتاژ نہ کیا جا سکا ۔