URDUSKY || NETWORK

توہین عدالت:سپریم کورٹ نے عبدالحمید ڈوگر کا معافی نامہ قبول کرلیا| اردو سکائی اخبار 3 مارچ 2011

14
توہین عدالت:سپریم کورٹ نے عبدالحمید ڈوگر کا معافی نامہ قبول کرلیاnews
Updated at 1255 PST
اسلام آباد…سپریم کورٹ کے سابق جج عبدالحمید ڈوگر نے پی سی او کا حلف اٹھانے پر معافی مانگ لی ۔ عدالت عظمیٰ نے غیرفعال پی سی او جج زاہد حسین کی ریٹائرمنٹ ہونے پر ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی ہے ۔چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے7 رکنی بنچ نے توہین عدالت کیس میں پی سی او ججز کی جانب سے اپیلوں کی سماعت کی ، آج اٹارنی جنرل نے جسٹس ریٹائرڈ عبدالحمید ڈوگر کا معافی نامہ پیش کیا جسے عدالت نے قبول کرلیا اور ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی روکدی ، ایک غیر فعال جج زاہد حسین کے وکیل ایس ایم ظفر نے اپنے موکل کی ریٹائرمنٹ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ صدر نے زاہد حسین کو ریٹائر کردیا ہے ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اچھی بات ہے کہ غلطی کا احساس ہوگیا ہے ، عدالت نے زاہد حسین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ بھی دے دیا ، غیر فعال ججز حسنات احمد اور شبر رضا کے وکیل ڈاکٹر باسط نے عدالت سے درخواست کی کہ اس مقدمہ کے فیصلے تک چار رکنی بنچ میں توہین عدالت کی فرد جرم عائد کرنے کارروائی روکی جائے ۔ عدالت نے انہیں مشترکہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت21 مارچ تک ملتوی کردی ۔ عدالت نے یہ ہدایت بھی دی کہ فرد جرم کی کارروائی21 مارچ کے بعد کی جائے ۔
امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنا حاصل نہیں،عدالت کا فیصلہ
Updated at 1355 PST
لاہور…ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے فیصلہ دیا ہے کہ امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنا حاصل نہیں۔یہ بات مقتولین فیضان اور فہیم کے وکیل اسد منظور بٹ نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر بعد میڈیا کو بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارتی استثنا کے حوالے سے آج طویل
تھائی لینڈ:با لوں سے ڈھکی تھائی لڑکی عالمی ٹائٹل حاصل کر نے پر خوش
Updated at 1350 PST
بنکاک…سی ایم ڈی…تھا ئی لینڈ کی 11سالہ لڑکی جس کا پورا چہرہ اور جسم با لوں سے بھرا ہوا ہے اپنی اس غیر معمو لی تبدیلی کے باعث دنیا کی سب سے زیادہ بالوں والی لڑکی کا عالمی ٹائٹل حاصل کر نے کے بعد بے حد خوش ہے۔ بچپن سے
ورلڈ کپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر کینیڈا کیخلاف پہلے بیٹنگ
Updated at 1340 PST
کولمبو… ورلڈ کپ 2011کے سلسلے میں آج دوسرا میچ گروپ اے کی ٹیموں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جارہاہے۔ کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں گرین شرٹس کے قائد شاہد آفریدی نے لگاتار تیسری بار ٹاس جیت کر ایک بار پھر بیٹنگ کرنے کو ترجیح
طوفانی بارشیں: نوشہر ہ ، ڈی آئی خان میں 6افراد جاں بحق، نوشکی میں بند بہہ گیا
Updated at 1330 PST
اسلام آباد…ملک کے شمالی و بالائی علاقوں کے متعددمقامات پر بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارشوں کے بعد ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بارشوں کے باعث نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں مکانات کی چھتیں گرنے سے چار بچوں سمیت چھ افراد
Updated at 1315 PST پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر حکومت کو نوٹس
Updated at 1305 PST ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کا جیت کیلئے ہالینڈ کو 352رنز کاہدف
Updated at 1245 PST ایرا نی صدر محمو د احمدی نژا د کی گاڑی چو بیس لاکھ ڈالر میں نیلا م
Updated at 1235 PST اعلیٰ عدالتوں میں ایڈہاک ازم کا خاتمہ ہونا چاہئے، وزیر قانون خیبر پختونخوا
Updated at 1220 PST سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کے پھیپھڑوں میں خون جم گیا
Updated at 1215 PST لیبیا سے ایک لاکھ 80ہزار افراد پڑوسی ممالک منتقل، ہزاروں سرحد پر جمع
Updated at 1205 PST ریمنڈ کی راولپنڈی منتقلی روکنے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس
Updated at 1150 PST ہنگو: پولیس موبائل پر خودکش حملہ،4 اہلکاروں سمیت 9افراد جاں بحق
Updated at 1140 PST لیبیا:انقلا بی چوک پرکر نل قذافی کیلئے عوامی نفرت کا کھلا نمونہ
Updated at 1125 PST جاپان کا چین کو اربوں ین امداد کے خاتمے کا اعلان،چین ناراض
Updated at 1110 PST پیپلز پارٹی جاپان کی جانب سے شہباز بھٹی کے قتل کی مذمت
Updated at 1100 PST ہنگو میں پولیس چوکی کے قریب دھماکا،30افراد زخمی
Updated at 1020 PST شہباز بھٹی کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی
Updated at 1010 PST شمالی و بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری جاری
Updated at 1000 PST متعدد ممالک کا لیبیا جنگی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان
Updated at 0920 PST کراچی، ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال،گاڑیاں غائب، عوام پریشان
Updated at 0855 PST خام تیل کی قیمتیں117ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
Updated at 0835 PST ورلڈ کپ کرکٹ، ہالینڈ کی ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف فیلڈنگ
Updated at 0820 PST لیبیا میں پھنسے ہوئے مزید 36پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے
Updated at 0800 PST انجلینا جولی کا دو روزہ دورہ افغانستان
Updated at 0715 PST جنیوا موٹر شو میں نئے ماڈلز کی کاروں کی نمائش جاری
Updated at 0630 PST امریکا: مسلمان شہری کی جاسوسی پر اوباما انتظامیہ کیخلاف مقدمہ
Updated at 0600 PST بحرین اورعمان میں بھی حکومت مخالف مظاہرے جاری
Updated at 0530 PST راولپنڈی: گیس لیکیج کے باعث آتشزدگی ،4افراد جھلس کرہلاک
Updated at 0500 PST لیبیاکیخلاف کارروائی کیلئے سلامتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی،مولن

بشکریہ جنگ