URDUSKY || NETWORK

ویب ڈیسک پنجاب حکومت کی جانب سے ماحول دوست الیکٹرک رکشے متعارف

موسمیاتی تبدیلیاں اور فضائی آلودگی ہمارے سیارے کو لاحق 2 بڑے خطرات ہیں اور دنیا بھر ان کی روک تھام کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

26

پاکستان خاص طور پر صوبہ پنجاب میں ہر سال فضائی آلودگی کی شرح میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے جس کی مختلف وجوہات ہیں جن میں سے ایک روایتی ایندھن پر چلنے والی گاڑیاں بھی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے الیکٹرک رکشے متعارف کرائے گئے ہیں۔

لاہور میں پنجاب حکومت کی جانب سے الیکٹرک رکشے متعارف کرائے گئے جن کو محکمہ ٹرانسپورٹ اور ایک مقامی نجی کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی کی سربراہی میں ایک اجلاس میں الیکٹرک رکشے کو متعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے ماہرین کے ساتھ الیکٹرک رکشہ چلانے کا تجربہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک رکشوں سے فضائی اور آواز کی آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔

یہ الیکٹرک رکشے سنگل چارج پر 150 کلومیٹر تک سفر کر سکتے ہیں جس سے ایندھن کے اخراجات بچانے میں مدد ملے گی۔

بشکریہ:انٹرنیٹ، سوشل میڈیا