URDUSKY || NETWORK

برطانوی شاہی جوڑے نے اچانک آج صبح لاہور میں کس جگہ جانے کی خواہش کا اظہار کر دیا ؟

35

 Prince William and Kate Are Going To Visit SOS Village

برطانوی شاہی آج لاہور سے واپس اسلام آباد جائیں گے جہاں سے وہ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد برطانیہ روانہ ہوں گے تاہم آج صبح صبح برطانوی شاہی جوڑے نے ایک مرتبہ پھر سے ’ ’ ایس او ایس ویلج “ جانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی جوڑا آج اپنا دورہ مکمل کر نے کے بعد واپس روانہ ہو جائے گا تاہم آج صبح شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی جانب سے دوبارہ ” ایس او ایس ویلج“ کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا جس پر ہنگامی بنیادوں پر سیکیورٹی انتظامات کےے گئے اور اب وہ وہاں پہنچ گئے ہیں ۔ برطانوی شاہی جوڑا آج پھر سے کچھ وقت بچوں کے ساتھ گزارے گا ، بچے دوبارہ ان سے ملنے پر جوش دکھائی دیتے ہیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی برطانوی شاہی جوڑے نے ایس او ایس ویلج میں بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور گھل مل گئے تھے ، انہیں وہاں پر بہت ہی اچھا محسوس ہوا جس کی بنیاد پر آج پھر سے دورہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔