URDUSKY || NETWORK

’مجھے بتاتے میں گھر آکرنوٹس دے جاتا‘،پیراگون ہاوسنگ سکینڈل کیس کی سماعت کے دوران عدالت کا اظہار

33

خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں پیراگون ہاوسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے نوٹس کا جواب نہ ملنے پر نیب پراسیکیوٹر پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہامجھے بتادیتے میں گھرآکرنوٹس دےدیتا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں پیراگون ہاو¿سنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی جس میں ڈی آئی جی آپریشنزنے بدنظمی کے معاملے پراپناجواب عدالت کو جمع کرادیا۔اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ نیب کوبھی نوٹس جاری کیے تھے جس پرنیب پراسیکیوٹر نے کہاانہیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

نیب پراسیکیوٹر کے جواب پر عدالت نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا مجھے بتادیتے میں گھرآکرنوٹس دےدیتا۔جسٹس جواد الحسن نے کہا پراسیکیوشن جواب جمع کرائے قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا۔

دوران سماعت عدالت نے سعد رفیق کو اسلام آباد میں اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی۔جبکہ کچھ دیر کیلئے سماعت ملتوی بھی کی گئی۔