URDUSKY || NETWORK

Nawaz Sharif’s Health is getting better now

49

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے سروسز ہسپتال میں علاج کا آج 14واں روز ہے، آئی ٹی پی تشخیص کے بعد تجویز کردہ ادویات انہیں بہتر کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کے سروسزہسپتال میں زیرعلاج ہیں، ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ تجویز کردہ ادویات سے نواز شریف کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔12 رکنی میڈیکل بورڈ نوازشریف کا آج بھی صبح 11 بجے معائنہ کرے گا، نوازشریف کو دل کی دوسری ادویات بھی شروع کروادی گئی ہیں۔

ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نوازشریف کے مزید ٹیسٹ تجویز کرے گا، دل اور گردے کے مسائل علاج میں مشکلات پیدا کررہے ہیں۔میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کو خون کے کے کلاٹ ختم کرنے والی دوا روک دی، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 40 ہزار کے لگ بھگ ہے، تعداد 50ہزار سے تجاوز کرنے تک کلوپیڈوگرل استعمال نہیں کراسکتے‘۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے آج سی بی سی سمیت کوئی بھی ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کل دوبارہ طبی معائنے کے بعد سی بی سی اور دیگر ٹیسٹ کرائے جائیں گے،نوازشریف کا بلڈ پریشر قابو میں میں ہے، سٹرائیڈ انجکشن کی وجہ سے شوگر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔