URDUSKY || NETWORK

چودھری شوگر ملز کیس ،مریم نواز اور نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں

25

احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلیں،عدالت کہا ہے کہ نوازشریف کو 4 ہفتوں کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیاجاتا ہے جبکہ مریم نواز ریفرنس فائل ہونے کے بعد ٹرائل کا سامنا کریں گی،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت6 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی،مریم نواز اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو گئی۔احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کیس کی سماعت کی،مریم نواز اورنوازشریف نے چودھری شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائر ہونے تک حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب نے چودھری شوگر ملز کا ابھی تک ریفرنس دائر نہیں کیا،عبدالعلیم خان اورسبطین خان کوبھی استثنیٰ دیا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مریم نوازکوبھی ریفرنس دائرہونے تک حاضری سے استثنیٰ دیاجائے۔

وکیل امجد پرویز نے کہا کہ 2 درخواستیں ہیں ،ایک مریم نواز کی اور ایک نوازشریف کی ،وکیل امجد پرویز نے کہاکہ نوازشریف لاہورہائیکورٹ کے حکم پر علاج کرانے بیرون ملک جا چکے ہیں،عدالت نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ میں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی حدتک تھا ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے درست فرمایا عدالت کا حکم نامہ ساتھ لف ہے ،نوازشریف علاج کیلئے بیرون ملک گئے ابھی تک ریفرنس دائر نہیں ہوا،ریفرنس دائر ہونے تک مریم نوازاور نوازشریف کے پیش ہونے کی ضرورت نہیں ۔

عدالت نے استفسار کیاکہ پراسیکیوٹرنیب صاحب! آپ بتائیں کیا کہتے ہیں ؟،پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ ہمیں جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ چودھری شوگر ملز کیس میں ریفرنس کی کیا پوزیشن ہے ؟وکیل نیب نے کہاکہ ابھی انویسٹی گیشن چل رہی ہے جیسی ہی مکمل ہوگی ریفرنس دائر کردیں گے ،عدالت نے پراسیکیوٹر نیب کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دینے کی استدعا مسترد کردی۔

احتساب عدالت نے مریم نواز اور نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلیں،عدالت کہا ہے کہ نوازشریف کو 4 ہفتوں کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیاجاتا ہے جبکہ مریم نواز ریفرنس فائل ہونے کے بعد ٹرائل کا سامنا کریں گی،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت6 دسمبر تک ملتوی کردی۔