URDUSKY || NETWORK

ناروے میں دھماکے اور فائرنگ میں ہلاکتوں کی تعداد87ہو گئی|اردو سکائی اخبار 23 جولائی 2011

110
ناروے میں دھماکے اور فائرنگ میں ہلاکتوں کی تعداد87ہو گئی
Updated at 0900 PST
اوسلو. . .. .. . .ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں حکمراں جماعت کے یوتھ کیمپ پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 80 نوجوان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ وزیراعظم کے دفتر پر بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ جزیرے کے پولیس چیف oyestein mealand کے مطابق جمعہ کو اوسلو کے ایک نواحی جزیرے میں پولیس افسر کی وردی میں ملبوس ایک شخص نے حکمراں لیبر پارٹی کے یوتھ ونگ کے سمر کیمپ میں فائرنگ کردی۔ اس حادثے کے نتیجے میں کم از کم 80 نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جن میں سے کئی نوجوانوں نے گھبراہٹ کے مارے سمندر میں چھلانگ لگانے کے باعث ہلاک ہوئے۔ پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس تقریب میں ناروے کے وزیراعظم کو بھی شرکت کرناتھی۔ادھر ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں بم دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکے کا ہدف وزیر اعظم اسٹولٹین برگ کا دفترتھا۔
امریکا دیوالیہ ہوگیا تو معاشی تباہی تیز ہوجائے گی،صدراوباما
Updated at 0730 PST
واشنگٹن … امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ اگر امریکا دیوالیہ ہوگیا تو اس کی معاشی تباہی تیز ہوجائے گی۔امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بے نر نے امریکی صدر بارک اوباما پر شدید تنقید کرتے ہوئے قرض سے متعلق بات چیت کو ختم کرنے کا اعلان کردیا
شام میں فورسز کی فائرنگ سے گیارہ افراد ہلاک
Updated at 0530 PST
دمشق … شام کے شہر حمص اور ملیحہ میں فورسز کی فائرنگ سے صدر بشار الاسد کے خلاف مظاہرہ کرنے والے گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔شام کے شہر حمص ، دمشق کے نواح میں واقع ملیحہ اور عدلیب میں جمعہ کو صدر بشارالاسد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران فائرنگ
کراچی: مزید4افرادہلاک، 24گھنٹوں میں مرنیوالوں کی تعداد17ہوگئی
Updated at 0500 PST
کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے فائرنگ کے واقعات میں مزید 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، متاثرہ علاقوں میں رینجرز کی نفری کو تعینات کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص
 Updated at 1100 PSTرمضان سے پہلے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر
 Updated at 1045 PSTخیرپور ،زائرین کی بس الٹنے سے10افراد زخمی
 Updated at 1010 PSTسیہون ،اڑل واہ نہر میں مزید 4زائرین ڈوب کر ہلاک
 Updated at 0945 PSTامریکا:غلام نبی فائی سے تعلق کے الزام میں 12سے زائد افراد گرفتار
 Updated at 0920 PSTسارک وزراء داخلہ کانفرنس بھوٹان میں شروع
 Updated at 0815 PSTخانیوال:بس پر ڈاکووٴں کی فائرنگ سے چار مسافر زخمی
 Updated at 0800 PSTبارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کرنا پڑیگی،کے ای ایس سی
 Updated at 0630 PSTامریکا: 4کروڑ ڈالر کا فراڈ کرنیوالے نوجوان ہیکر کو 10 سال قید کی سزا
 Updated at 0600 PSTناسا نے مریخ سے معلومات جمع کرنے کے لیے نئی گاڑی تیار کر لی

بشکریہ جنگ