ایم کیو ایم واحد سیاسی جماعت ہے جس کا سر براہ غیر ملکی ہے،خواجہ آصف
Updated at 1810 PST
لاہور…مسلم لیگ ن کے راہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ واحد پاکستانی سیاسی جماعت ہے جس کے سر براہ غیر ملکی ہیں ،جنہیں پاکستان لانے کے لئے ویزا کا انتظام بھی ہم کریں گے۔لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ متحدہ جب تک یہ وضاحت نہیں کرتی کہ کراچی میں ہلاکتیں کیوں ہوتی ہیں،غریب کوکیوں مارا جاتاہے،ہائی کورٹ کے وکیلوں کو کیوں مار ا گیا،جانناچاہتے ہیں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ کیوں جاری ہے؟۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے سیاسی باتیں کیں اور ہر پاکستانی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ان معاملات کی وضاحت طلب کرے۔الطاف حسین پاکستانی عوام کو بیوقوف سمجھتے ہیں ،انہوں نے میاں نواز شریف پرذاتی حملے کئے ہیں جبکہ نواز شریف نے سیاسی باتیں کی ہیں۔الطاف حسین مناظرہ ضرور کریں، لیکن پہلے وہ پاکستان تشریف لائیں۔ہم پوچھتے ہیں کہ 12مئی کے واقعات سے متعلق کیاتحقیقات ہوئیں،چیف جسٹس افتخار چودھری کو کراچی نہ آنیکی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ایم کیو ایم1985کے بعد سے حکومتوں میں شامل رہی ہے وہ آج بھی حکومت کا حصہ ہے، اتحاد سے الگ ہوئی ہے،حکومت سے نہیں۔
متحدہ نے نئے مطالبات پیش کئے ہیں، جن پربات ہورہی ہے،خورشید شاہ
Updated at 1930 PST
اسلام آباد…وفاقی وزیر مذہبی امور خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے نئے مطالبات پیش کئے ہیں، جن پربات ہورہی ہے، ان کاکہناہے کہ پارلیمنٹ میں اب بھی پیپلزپارٹی کی اکثریت ہے، وہاں نئے اتحادیوں کی ضرورت نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں خورشیدشاہ کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی نے