URDUSKY || NETWORK

مردان،پنجاب رجمنٹ سینٹر پر خود کش حملہ،ہلاکتوں کی تعداد20ہوگئی

86

مردان،پنجاب رجمنٹ سینٹر پر خود کش حملہ،ہلاکتوں کی تعداد20ہوگئی
مردان…مردان میں خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد20ہو گئی جبکہ 20افراد زخمی ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بھی20ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔۔پولیس کے مطابق پنجاب رجمنٹ سینٹر کے پریڈگراؤنڈ میں اسکول یونیفارم میں ملبوس نوعمر خودکش حملہ آور نے خود کودھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے میں بیس سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔متاثرہ علاقے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔