ایف نائن پارک کیس: فیصلے پر عمل درآمد کی رپورٹ 3روز میں طلب
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک میں غیرملکی فوڈ چین کے ریستوران کی لیز منسوخی سے متعلق اپنے فیصلے پر مکمل عمل درآمد کی رپورٹ تین دن میں طلب کرلی ہے جبکہ پارک کی اراضی کو دوبارہ لیز پر دینے کا عمل دو ماہ میں مکمل کرنے کاحکم بھی دیاہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پارک اراضی سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے مقدمہ کی سماعت کی ۔جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے کہا کہ لیز منسوخ ہے تو ریستوران کیسے قائم ہے ، چیف جسٹس نے کہا کہ لیز منسوخی کے باوجود اراضی کا قبضہ ریستوران کے پاس ہے اسی لئے تو دیگر خواہش مند پارٹیاں ، دلچسپی نہیں لے رہیں۔ سی ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ ریستوران کی لیز منسوخ کردی گئی ہے جبکہ ریستوران کے وکیل نے درخواست کی کہ فوڈ چین نے پارک کی سوا پانچ ایکڑ اراضی پر بے تحاشا پیسہ خرچ کیا ہے، نئی بولی کا عمل مکمل ہونے تک اراضی قبضہ اس کے پاس رہنے دیا جائے، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ججز اپنے فیصلوں پر سمجھوتہ شروع کردیں تو کام کیسے چلے گا ، بعد میں مقدمہ کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔
ریتک رو شن اینی میٹڈ روپ میں جلوہ گر ہو نگے
Updated at 1235 PST
ممبئی…سی ایم ڈی…با لی وڈ اداکا ر ریتک روشن فلم “میں کر شنا ہو ں “میں اینی میٹڈ (Animated) روپ میں جلوہ گر ہو نگے۔ یہ ریتک روشن کے فلمی کیرئیر کی پہلی فلم ہو گی جس میں وہ ایک اینی میٹڈ کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں
زیادہ ورزش اور کم چکنا ئی لینے سے وزن کم کر نا ممکن نہیں ،تحقیق
Updated at 1230 PST
لندن…سی ایم ڈی…خوراک سے متعلق شا ئع ہو نے والی ایک نئی کتا ب میں کیے گئے دلچسپ حقائق کے مطابق زیا دہ ور زش کرنے اورکم چکنا ئی لینے سے وزن کم کر نا ممکن نہیں ہے ۔ غذائی ماہر Zoe Harcombe نے اپنی کتا ب میں خوراک سے
فن لینڈ کا بھالو جو اپنے رکھوالے کے بغیر سو نہیں سکتا
Updated at 1225 PST
ہیلسنکی…سی ایم ڈی…عام طو ر پر گھر میں پا لے جا نے والے پا لتوجانور اپنے مالک سے ما نو س ہو جا تے ہیں لیکن فن لینڈ (Finland)میں ایک ایسا بھالو بھی موجود ہے جو اپنے رکھوالے کا اس قدر عادی ہو چکا ہے کہ وہ اس کے بغیر
صدر کی 27دسمبر سے قبل سندھ بینک کے قیام کی ہدایت
Updated at 1220 PST
کراچی …صدر مملکت آصف علی زرداری نے صوبے میں سندھ بینک کے قیام کی ہدایت کی ہے ۔ یہ ہدایت صدر آصف علی زرداری نے بلاول ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں دی۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے یہ بھی ہدایت کی کہ بینک کے قیام کا عمل
انڈونیشیا :ماؤنٹ میراپی سے آتش فشانی راکھ نکلنے کا سلسلہ جاری
Updated at 1210 PST
جاوا…انڈونیشیا میں ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پہاڑ سے گرم راکھ نکلنے اور دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔انڈونیشیا کے صوبے جاوا کے ماؤنٹ میراپی آتش فشاں سے بدستور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔آتش فشاں کے دہانے کے اوپر راکھ کے گہرے بادل موجود ہیں اور آتش فشاں سے مسلسل
حیدرآباد :12 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 13 کیسز سامنے آگئے
Updated at 1200 PST
حیدرآباد …حیدرآباد میں گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید تیرہ کیسز سامنے آگئے۔ضلع میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد131 ہوگئی۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق گزشتہ12گھنٹوں میں حیدر آباد کے مختلف علاقوں سے سول اسپتال میں ڈینگی بخار کے13مریضوں کو داخل کرایا گیا ہے۔تمام افراد میں ڈینگی وائرس