Pakistan Newsتازہ خبریں

کیریئر اسٹرکچر فار ہیلتھ آرڈیننس جاری،ٹرینی ڈاکٹر کی تنخواہ50ہزار ہو گی|اردو سکائی اخبار 23 اگست 2011

کیریئر اسٹرکچر فار ہیلتھ آرڈیننس جاری،ٹرینی ڈاکٹر کی تنخواہ50ہزار ہو گی
Updated at 2000 PST
اسلام آباد…صدر نے وفاق کے زیر انتظام اسپتالوں کے ڈاکٹرز کے نئے سروس اسٹرکچر کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے جس کے تحت پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹر کی ماہانہ تن خواہ 50 ہزار جب کہ میڈیکل افسر کی 60 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔کیریئر اسٹرکچر فار ہیلتھ پرسونل اسکیم آرڈیننس 2011 ء کے تحت ڈاکٹرز سمیت تمام پیرا میڈیکل اسٹاف کی تن خواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے سروس اسٹرکچر کے مطابق وفاق کے زیر انتظام اسپتالوں کے ڈاکٹرز کو نان پریکٹسنگ الاوٴنس 20 ہزار سے لے کر 80 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ میڈیکل افسر کی تنخواہ میں سالانہ 6 ہزار روپے کا اضافہ کیاگیا ہے۔ نرس کی ماہانہ تن خواہ چالیس ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ وفاق کے زیر انتظام پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹر کو اس سے پہلے 18سے 22 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جا رہی تھی جو 50 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی میں وفاق کے زیر انتظام اسپتالوں کے ڈاکٹرز کی تنخواہوں اور سروس اسٹرکچر میں بہتری کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے صدر آصف زرداری کو سمری بجھوائی گئی تھی جس پر انہوں نے آرڈیننس جاری کیاجو فوری نافذ العمل ہو گا۔
وفاقی کابینہ نے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی منظوری دیدی
Updated at 2200 PST
اسلام آباد…وفاقی کابینہ نے کراچی میں قیام امن کیلئے 9 علاقوں میں سول آرمڈ فورسز کے ٹارگٹڈ آپریشن کی منظوری دیدی ، تاہم ان علاقوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ۔ وزیراطلاعات کا کہناہے کہ فوج بلاکر کراچی کو نیا زخم نہیں دیاجاسکتاہے۔ اسلام آبادمیں وفاقی کابینہ کا اجلاس …
کراچی میں بد امنی پر سپریم کورٹ کا نوٹس، حکومت سے جواب طلب
Updated at 2040 PST
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے کراچی میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے جاری بدامنی اور حالیہ قتل عام کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کر لیا ۔ ازخود نوٹس کیس کی سماعت 26اگست سے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی خصوصی …
کراچی :رینجرز کا آپریشن،14افراد گرفتار، دھماکا خیزمواداورکیمیکل برآمد
Updated at 1900 PST
کراچی…رینجرزنے کراچی کے مختلف علاقوں سے سرچ آپریشن کے دوران14جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیااورملزمان کے قبضے سے دھماکا خیزمواداورکیمیکل برآمدکیے۔کمانڈنٹ سچل رینجرز کے بریگیڈئروسیم ایوب نے صحافیوں کوسرچ آپریشن پربریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ رات سیکراچی کے چند علاقوں میں آپریشن کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز نے کچھ …
 Updated at 2357 PSTمتاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، رابطہ کمیٹی
 Updated at 2210 PSTچین کی پاور کمپنی کے چیئرمین کی وفد کے ہمراہ صدرزرداری سے ملاقات
 Updated at 2150 PSTپاکستان ویمنز کرکٹرز نے کراچی ایئرپورٹ پر11گھنٹے گزارے
 Updated at 2140 PSTروسی کمپنی کے خلاء میں ہوٹل کے منصوبے کی تفصیلات اور وڈیوزجاری