Pakistan Newsتازہ خبریں

کراچی:5منزلہ عمارت منہدم، بہن بھائی سمیت چار افراد جاں بحق|اردو سکائی اخبار 4 اگست 2011

کراچی:5منزلہ عمارت منہدم، بہن بھائی سمیت چار افراد جاں بحق
ShareUpdated at 19:00 PST
کراچی . . . . . . کراچی کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے دو بہن بھائی سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ متعدد افراد ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ لیاری کے علاقے بغدادی کی موسیٰ لین میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت آج صبح منہدم خستہ حالی کے باعث زمین بوس ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، ایدھی فاوٴنڈیشن، چھیپا ویلفیئر، خدمت خلق فاوٴنڈیشن، پولیس اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ علاقے کے رہائشی افراد نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام میں حصہ لیا۔ ملبہ اٹھانے کیلئے مشینری اور ماہرین بھی امدادی کام میں شریک ہوگئے۔ تاہم علاقے کی گلیاں تنگ ہونے کے باعث امدادی کارکنوں اور رضاکاروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اہل محلہ کے مطابق کے ابھی بھی ملبے میں کئی افراد دبے ہوئے ہیں جبکہ ان کے عزیز اقارب جائے حادثہ پہ اپنے پیاروں کی خیریت کیلئے دیوانہ وار گھومتے دکھائی دیئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا جاتا رہا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دس سالہ اریشہ، اس کا 20 سالہ بھائی بلال شامل ہیں جبکہ ان کے 4 بہن بھائیوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے، ملبے سے ایک خاتون کو 4 گھنٹے بعد زندہ جبکہ ایک خاتون کی لاش نکالی گئی۔ جائے حادثہ اور اسپتال میں شہریوں کی بڑی تعداد کے جمع ہوجانے سے امدادی کاموں میں شدید دشواری کا سامان رہا۔ کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ساوٴتھ مصطفی جمال قاضی امدادی کاموں کی نگرانی کرتے رہے جبکہ حادثہ کے مقام کے قریب ایک اور خستہ حال عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا۔ ڈی سی ساوٴتھ کے مطابق متاثرین کیلئے شاہ لطیف بھٹائی حال میں امدادی کیمپ لگایا گیا ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اعلی حکام کو زخمیوں کے علاج اور دیکھ بھال کے لئے تمام ذرائع بروئے کار لانے کی ہدایت کردی ہے۔
 Updated at 19:30 PSTلاہور،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کی والی بال ٹورنامنٹ میں کامیابی
 Updated at 19:20 PSTکمپنیاں منافع بینک اکاؤنٹس سے اداکریں،ایکسچینج کمیشن
 Updated at 19:10 PSTماہ رمضان میں پشاور سمیت جنوبی اضلاع حساس قرار
 Updated at 1850 PSTمیرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت چاہتا ہوں، الطاف حسین
 Updated at 1840 PSTایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن نے 16 فیصد زائد وصولی کی، مکیش کمار چاولہ
 Updated at 1830 PSTکپاس کی قیمتوں میں 500روپے فی من کا اضافہ
 Updated at 1820 PSTکراچی کے عوام ہرصورت پرامن رہیں، الطا ف حسین کی اپیل
 Updated at 1810 PSTپنجاب حکومت کا یلوکیب اسکیم کیلئے پاک سوزوکی سے معاہدہ
 Updated at 1800 PSTبرطانوی شہزادی کیتھرین میڈلٹن خوش لباس خواتین کی فہرست میں شامل
 Updated at 1750 PSTبالی ووڈ اداکارہ کاجول 5اگست کو37ویں سالگرہ منائیں گی
 Updated at 1740 PSTامریکی مو سیقار کا تیار کردہ 27تاروں والا منفرد گٹار
 Updated at 1730 PST64سالہ شخص کا آگ کے شعلوں میں لپٹے ٹاور سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ
 Updated at 1720 PSTSMS سروس آج 26 برس کی ہوگئی
 Updated at 1710 PSTدورہ زمبابوے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان
 Updated at 1700 PSTزرداری اورالطاف حسین سندھ تقسیم کرنے کا کھیل کھیل رہے ہیں،قادر ،مگسی
 Updated at 1650 PSTالطاف حسین اپنے بیان پر معافی مانگیں ورنہ کل پہیہ جام ہوگا، ایاز پلیجو
 Updated at 1455 PSTبھارتی کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کی امریکا میں پیٹ کی سرجری
 Updated at 1450 PSTپیرس:منہاج ویلفےئر فاوٴنڈیشن کا چیریٹی پروگرام ، اقبال اعظم کی بریفنگ
 Updated at 1430 PSTکراچی،لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گرگئی،3افراد جاں بحق
 Updated at 1410 PSTمیاں نواز شریف اپنے مشن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،چوہدری لیاقت علی
 Updated at 1405 PSTاوپرا ونفرے کو’آسکر ہیومینی ٹیرین‘ ایو ارڈ سے نوازا جائے گا
 Updated at 1355 PSTبرطانیہ میں100سال سے زائد عمر پانے والوں کی تعداد میں اضافہ