Pakistan Newsتازہ خبریں

حکومت دہشتگردوں کوکنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی،الطاف حسین|اردو سکائی اخبار 3 اگست 2011

حکومت دہشتگردوں کوکنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی،الطاف حسین
 Updated at 1830 PST
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ رینجرز اور فون کراچی میں آئے اور دیکھیں کہ کون دہشتگردی میں ملوث ہے،انھوں نے امن کے لیے کراچی میں فوج بلانے کا مطالبہ بھی کیا، اور عالمی برادری سے اپیل کہ وہ اردو بونے والوں کو تسلیم کریں،انھوں نے کہا کہ اگرپیپلز پارٹی نے اپنا رویہ نہیں بدلا تو عوام پی پی کا انتخابات میں بائیکاٹ کرینگے، اگر میرے الگ ہونے سے امن ہوسکتا تو میں ایم کیو ایم کی قیادت چھوڑنے کو تیار ہوں، انھوں نے ان خیالات کا اظہار لا ل قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین، پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے ممبران اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجود تھے، الطاف حسین نے کہا کہ ہم کسی قومیت کے نہیں کرپٹ نظام کے خلاف ہیں، ہر دور میں مہاجروں کو نشانہ بنایا گیا، 1964میں تو ایم کیو ایم نہیں تھی اسوقت مہاجروں کا قتل عام کیوں کیا گیا، کیا انکا قصور یہ تھا کہ انھوں نے صدر ایوب خان کا ساتھ دینے کے بجائے انتخابات میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی بہن کا ساتھ دیا،جس کے نتیجے میں ٹرکوں میں بھر کر لوگ لائے گئے اور مہاجروں کا قتل عام ہوا،انھوں نے کہا کہ جنھیں ننگے بھوکے کہا جارہا ہے ان ہی کی قربانیوں سے یہ ملک قائم ہوا، اور جو آج دھرتی کے وارث بنے بیٹھے ہیں انھیں ان ہی ننگے بھوکوں نے ہندو بنیوں سے آزادی دلائی۔انھوں نے کہاکہ میں سندھ دھرتی کا بیٹا ہوں اور اسکے حقوق کی خاطر جان بھی دے سکتا ہوں، مہاجر اب مہاجر نہیں پاکستانی ہیں، میں آج ایک مرتبہ پھر امن کی اپیل کرتا ہوں۔قائد تحریک نے کہ میں ذاتی طور پر تشدد سے نفرت کرتا ہوں،امن محبت اور مساوات کی خاطر سب کچھ کرنے کو تیار ہوں،حکومت طاقت کے ذریعے ایم کیو ایم کو کچلنا بند کردے۔ایم کیو ایم کراچی میں پرتشدد واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہے،انھوں نے کہا کہ اس تمام صورتحال کے باوجود آج پھر ایم کیو ایم کو کراچی کی خراب صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے۔الطاف حسین نے کہا کہ آج تقسیم کے بعدآنیوالوں کوطعنے دیے جارہے ہیں،ہجرت کے وقت مشرقی پنجاب سے آنے والے پورے پورے خاندان قتل کردیئے گئے تھے،اسوقت مختلفعلاقوں سے مسلمان ہجرت کرکے پاکستان آئے،انھوں نے کہاکہ مہاجروں کاسندھیوں،پنجابیوں نے کھلے دل سے استقبال کیا،اسوقت مہاجروں کی پانچویں نسل زندگی گزاررہی ہے،انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو طاقت سے ختم کرنے والی کوششیں بند کردی جائیں،ہم بحیرہ عرب میں ڈوب کر نہیں مریں گے،حکومت دہشتگردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکا م ہوگئی،انھوں نے کہا کہ جو آج ہمیں مہاجر کہہ رہے ہیں وہ 200سال پرانے سندھیہیں،توہم70سال پرانے سندھی ہیں، کیابھارت کادل اتنابڑاہے کہ5کروڑلوگوں کوقبول کرے،عالمی برادری کب تک کرپٹ نظام کی حمایت کریگی، انھوں نے اس موقع پر سوال کیا کہ آخرکوٹاسسٹم سندھ میں کیوں نافذکیاگیا۔
 Updated at 1730 PSTدورہ مصرکی تیاری کیلئے جونیئرہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں ختم
 Updated at 1720 PSTماہ رمضان میں القدس کانفرنس کا انعقادکیا جائے گا،فلسطین فاؤنڈیشن
 Updated at 1710 PSTگرمی کے ستائے روسی ماسکو کی سڑکوں پر واٹر فائٹ کرنے نکل آئے
 Updated at 1700 PSTاسکاٹ لینڈ ،4 قدیم عمارتوں کو دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس کر دیاگیا
 Updated at 1650 PSTماہراسٹنٹ مین کر تب دکھاتے ہو ئے اپنی ٹانگتڑوابیٹھا
 Updated at 1640 PSTحکومت نے پی سی او ججز فیصلے پر عمل نہیں کیا
 Updated at 1630 PSTاٹلی کی اسمبلی میں برقع پر پا بندی کا بِل پیش
 Updated at 1610 PSTیوکرین میں قائم کر دہ منفرد ویڈیو کارڈ میوزیم ۔
 Updated at 1600 PSTسڈنی:لڑکی کے گلے پر بم باندھ کرتاوان کا مطالبہ
 Updated at 1550 PSTبر طا نیہ میں دشوارترین ریس کاانعقا د،مٹی ،کیچڑ اور مشکل رکا وٹوں کوپار کر نا ہوگا
 Updated at 1525 PSTگزشتہ مالی سال 263 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کئے گئے
 Updated at 1510 PSTمصر،حسنی مبارک کی اسٹریچر پر قاہرہ کی عدالت میں پیشی
 Updated at 1500 PSTڈائٹنگ سے دماغی خلیے خود کو کھانا شروع کردیتے ہیں، برطانوی تحقیق
 Updated at 1455 PSTضمانت منظور ہونے کے بعد ملزم کی گرفتاری پر لاہور ہائیکورٹ کا نوٹس
 Updated at 1445 PSTماہ رمضان کی آمد،کراچی میں نائٹ کرکٹ عروج پر
 Updated at 1435 PSTکراچی:ایف سی کو پولیس کے اختیارات مل گئے، تعینات نہیں کیا گیا
 Updated at 1425 PSTفرانس:منہاج ویلفیئر فاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام فلاحی منصوبوں کا آغاز
 Updated at 1420 PSTپاک امریکا تعلقات کا مثبت تاثر ابھر نا چاہیے،وزیر اعظم گیلانی
 Updated at 1410 PSTکراچی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،308پوائنٹس کی کمی
 Updated at 1400 PSTٹیکساس:8 سال قبل تبا ہ ہو نیوالی خلا ئی شٹل کولمبیا کاٹکڑا جھیل سے دریافت
 Updated at 1400 PSTبرقی مقناطیسی اشیاء کے استعمال سے بچوں کو دمہ کا مرض لاحق ہوتا ہے، تحقیق
 Updated at 1350 PSTسحر و افطار میں ملک کے کئی علاقے بجلی سے محروم