Pakistan Newsتازہ خبریں

اردو سکائی اخبار 30 ستمبر 2011|نیشنل سیونگ میں نئی سرمایہ کاری پر منافع کم کر دیا گیا

نیشنل سیونگ میں نئی سرمایہ کاری پر منافع کم کر دیا گیا
Updated at 1500 PST
کراچی… بنیادی شرح سود میں کمی کے بعد یکم اکتوبر سے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر نئی سرمایہ کاری پر شرح منافع کمی کر دی گئی ہے۔ سینڑل ڈائریکٹریٹ آف نیشنل سیونگ کے ڈائریکٹر جنرل ظفر شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ قومی بچت کی اسکیموں میں سرمایہ کاری کا حجم 1900 ارب روپے تک پہنچ چکاہے۔ یکم اکتوبر 2011 سے 3 سالہ مدت کی اسکیموں پر سالانہ شرح منافع 13.33 سے کم کرے 12.5 فیصد اور 5 سالہ مدت کی اسکیموں پر شرح منافع 13.44 کم کرکے 12.6 فیصد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیفینس سیونگ سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 13.5 سے کم کر کے 12.68 فیصد اور پنیشنر اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے بہبود اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا شرح منافع بھی 15.36 سیکم کرکے 14.4 فیصد کردیا گیا ہے۔۔ ظفر شیخ نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے 25 ہزارروپے ما لیت کے پرائز بانڈ کا اجرا جلد متوقع ہے جس میں پہلا انعام 5 کروڑ روپے کا ہوگا۔
یمن میں القاعدہ کا رہنما انور العولقی ساتھیوں سمیت ہلاک
Updated at 1540 PST
صنعاء…القاعدہ کا اہم کمانڈر انور العولقی اپنے ساتھیوں سمیت ایک فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔۔ یمنی وزیر دفاع کے مطابق صوبہMarib میں فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہوئیں، امریکا میں پیدا ہونے والا امام انوار العولقی یمن کی شہریت بھی رکھتا تھا۔۔انورالعولقی وہ …
آبی ذخائر سے پانی کے اخراج میں کمی ، لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ
Updated at 1510 PST
لاہور…چیرمین ارسا راو ارشاد علی نے کہا ہے کہ ربیع کے سیزن میں مجموعی طور پر پنجاب اور سندھ کو 15 فیصد پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے لئے پانی کی قلت نہیں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پانی کے اخراج کم …
جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ،3افراد ہلاک، 5زخمی
Updated at 1430 PST
وانا… جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 3افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں ایک مکان پر جاسوس طیارے سے 2 میزائل داغے گئے۔ حملے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا اور 3 افراد ہلاک اور 5 …
چودھری نثار پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ نہ دیں،پیپلز پارٹی
Updated at 1400 PST
اسلام آباد… پیپلزپارٹی نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی چیرمین شپ سے مستعفی نہ ہونے کے لئے چودھری نثار علی خان سے باضابطہ درخواست کردی ۔ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ ایک طرف آرمی چیف نے این ایل سی اسیکنڈل مین تین جرنیلوں کے خلاف کارروائی کی ، دوسری طرف …
 Updated at 1555 PSTمائیکل جیکسن مقدمہ، پیرا میڈیکل عملے اور ذاتی محافظ کے بیانات قلمبند
 Updated at 1550 PSTامریکی نائب صدرسے کویتی وزیراعظم کی ملاقات
 Updated at 1540 PSTایرانی فورسز کا عراقی سرحد پرآپریشن،180 کرد باغی ہلاک
 Updated at 1535 PSTمولن نے پاکستان کے خلاف مبالغہ آمیزی سے کام لیا، اکانومسٹ
 Updated at 1530 PSTفلسطینی ریاست کی قرار داد ویٹو کرنا امریکا کی تاریخی غلطی ہو گی‘ ایران
 Updated at 1525 PSTوزارت داخلہ کی ذوالفقار مرزاکو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
 Updated at 1415 PSTاین آئی سی ایل اسکینڈل، تفتیشی افسر ظفر قریشی کی عبوری رپورٹ پیش
 Updated at 1350 PSTپشاور :ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کا سلسلہ جاری
 Updated at 1330 PSTپشاور میں غیرا علانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹوں تک جا پہنچا
 Updated at 1320 PSTپشاور سے پہلی حج فلائٹ آج رات جدہ روانہ ہوگی
 Updated at 1315 PSTخیبرپختوانخو کے دوبچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
 Updated at 1300 PSTخیبر پختونخوا:ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
 Updated at 1250 PSTپشاورتاچترال چلنے والی پی آئی اے پروازیں 1 ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
 Updated at 1235 PSTلتا منگیشکرکے345یادگار گانوں پرمبنی البم ریلیز
 Updated at 1220 PST500کے پرانے نوٹ تبدیل کرانے کاآج آخری دن
 Updated at 1205 PSTسانحہ کلرکہار :ذمہ داروں کے تعین کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام کی درخواست