Pakistan Newsتازہ خبریں

کسی کوآئین اورعدلیہ توڑنے کا کھیل نہیں کھیلنے دینگے،نوازشریف|اردو سکائی اخبار 10 جون 2011

کسی کوآئین اورعدلیہ توڑنے کا کھیل نہیں کھیلنے دینگے،نوازشریف
Updated at 2000 PST
لاہور…مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کارگل جنگ کا پرویز مشرف کے کورکمانڈرز ، نیول اورایئرچیف کو بھی علم نہیں تھا۔کسی کو آئین اورعدلیہ توڑنے کا کھیل کھیلنے دینگے نہ کسی کومقدس گائے بننے دینگے۔21 ویں صدی میں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔لاہورمیں سیفما کے زیر اہتمام صحافی سلیم شہزاد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ تبدیلی کیلئے عزم پختہ ہوتا جارہا ہے اس مقصد کیلئے جو کچھ بھی کرنا پڑا کرینگے،فوج کا بجٹ پارلیمنٹ میں لانے کی بات غلط نہیں ،آئی ایس آئی کے بجٹ کی ہاوٴس کمیٹی کو چھان بین کرنی چاہیے،اداروں کی تضحیک نہیں، عزت کرانا چاہتے ہیں ۔ نوازشریف نے کہا جب سب ہاتھ گریبان کی طرف بڑھنے لگیں، توگریبان میں جھانک لینا چاہیے ،اگرگریبان میں جھانکا ہوتا تو ایبٹ آباد اورپی این ایس مہران کا واقعہ پیش نہ آتا۔ نواز شریف نے کا کہناتھاکہ حکومت قومی اسمبلی کی قرارداد کا پہل خود احترام کرے، کشمیر کاز کو سب سے زیادہ نقصان ہمارے اداروں نے پہنچایا ہے ، آئندہ کسی کوآئین اورعدلیہ توڑنے کاکھیل کھیلنے دینگے، نہ صحافیوں کو مارنے دینگے، اگردوبارہ لانگ مارچ کرنا پڑا تو کریں گے۔ اب انقلاب آگے بڑھے گا کوئی مقدس گائے بننے کی کوشش نہ کرے نہ کسی کو بننے دینگے، نوازشریف نے کہا اگرملک میں جمہوریت رہتی تو دہشت گردی نہ ہوتی ، انہوں نے صحافی برادری کو یقین دلایا کہ سلیم شہزاد کے مجرموں کا سراغ لگانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
سندھ کے مالی بجٹ2011-12کا حجم 457 ارب روپے ہے
Updated at 1615 PST
کراچی…سندھ کے مالی بجٹ 2011-12کا حجم 457 ارب روپے ہے ، وفاق کی طرح سندھ میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں پندرہ فیصد اور پنشن میں بیس فیصد اضافہ کیاجارہاہے۔ جیونیوز کوحاصل ہونیوالے بجٹ تقریر کے مسودے کے مطابق بجٹ میں محکمہ تعلیم کے لئے سات ارب روپے مختص
افغان صدرحامد کرزئی کی دو روزہ سرکاری دورے پرپاکستان آمد
Updated at 1605 PST
اسلام آباد…افغان صدر حامد کرزئی دو روزہ سرکاری دورے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،وہ صدرآصف علی زرداری ،وزیراعظم گیلانی اورعسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔صدر کرزئی اور پاکستانی قیادت کے درمیان پاک افغان باہمی تعلقات، افغان مفاہمتی عمل میں طالبان کی شمولیت، غیر ملکی افواج کے بعد کی صورت حال
تیئس لاکھ نئے ٹیکس نادہندگان کونوٹس جاری کرنے کا کام شروع
Updated at 1555 PST
اسلام آباد…فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جن تیئس لاکھ نئے ٹیکس نادہندگان کا سراغ لگایا لیا ہے، ان کا تعلق ملک کے دس اہم شہروں سے ہے جن کونوٹسز جاری کرنا شرو ع کردیئے گئے ہیں۔ایف بی آر کے حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ ملک کے دس اہم شہروں
معطلی کاسامنا کرنیوالے فاسٹ بالر محمد عامرکی سزا میں اضافے کا امکان
Updated at 1540 PST
لاہور…اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطلی کاسامنا کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامرکی سزا میں اضافے کا امکان ہے، عامر نے گزشتہ ہفتے انگلینڈ میں ایک کلب کی نمائندگی کی جس کا آئی سی سی نے سخت نوٹس لیا ہے ،فاسٹ بولر محمد عامر کے ستارے ایک بار پھر گردش میں
نوجوان کی ہلاکت،آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو 3دن میں ہٹانے کا حکم
Updated at 1440 PST
اسلا م آباد…سپریم کورٹ نے کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں نہتے نوجوان کی ہلاکت پر ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ کوتین دن میں ہٹانے کا حکم دے دیا ہے ، عدالت نے کراچی میں رینجرز کے اختیارات کی تفصیلات بھی طلب کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو مقدمہ
Updated at 1710 PSTاسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد، راجا ریاض
Updated at 1700 PSTدانش اسکولوں کے قیام سے ڈاکے ڈالنے والوں کو تکلیف ہے، شہبازشریف
Updated at 1650 PSTراجا ریاض اور پرویز الٰہی کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
Updated at 1640 PSTسندھ اسمبلی:اے این پی بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی
Updated at 1525 PSTسندھ کابینہ نے نئے مالی سال کے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی
Updated at 1515 PSTانتہائی مہارت سے لکڑی کی باڑ پھلانگنے والاکتا
Updated at 1500 PSTامریکی میڈیا کی پاک فوج کے خلاف زہر افشانی
Updated at 1445 PSTامریکہ میں پُل پر ٹریفک میں پھنسے بطخ کے بچوں کا ریسکیو
Updated at 1435 PSTبحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کی شدت میں کمی
Updated at 1420 PSTکوئٹہ،کراچی واقعات کی وڈیو بنانیوالے کیمرہ مین کو تحفظ دینے کی ہدایت
Updated at 1315 PSTبجلی کا بحران قابو سے باہر، شارٹ فال3310میگاواٹ