Pakistan Newsتازہ خبریں

شہباز تاثیر اغوا، ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے تحقیقات شروع کردیں|اردو سکائی اخبار 26 اگست 2011

شہباز تاثیر اغوا، ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے تحقیقات شروع کردیں
Updated at 2345 PST
لاہور…پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو لاہور سے اغوا کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کی خصوصی تفتیشی ٹیم نے پولیس کے ساتھ مل کر تحقیقات شروع کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہباز تاثیر کی جلد بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر بغیر کسی محافظ کے آج کیولری گراوٴنڈ میں واقع اپنے گھر سے دفتر کیلئے نکلے۔وہ دفتر کے قریب ایم ایم عالم روڈ پر پہنچے تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روک لیا۔قریب ہی کھڑی گاڑی سے جینز اور شرٹس پہنے چار افراد نکلے اور شہباز تاثیر کو گن پوائنٹ پر ساتھ لے گئے۔شہباز تاثیر کے اغوا کی خبر ملتے ہی پولیس حکام میں کھلبلی مچ گئی،بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ سابق گورنر کے گھر کو بھی پولیس اور رینجرز نے گھیرے میں لے لیا۔پولیس نے شہباز تاثیر کی گاڑی سے ان کا لیپ ٹاپ، دو موبائل اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ شہباز تاثیر کے ساتھ ان کا ایک دوست بھی تھا جسے اغوا کار چھوڑ گئے۔ پولیس کے مطابق انہیں فردوس مارکیٹ کے قریب سے ایک ٹرپل ٹو ملی ہے جو ممکنہ طور پرشہباز کو اغوا کرنے والوں نے پھینکی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دن دیہاڑے اغوا کی اس سنگین واردات کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ نے سابق گورنر سلمان تاثیر کی صاحبزادی کو ٹیلیفون بھی کیا اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کی ہدایت پر ایف آئی اے کی خصوصی تفتیشی ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کئے۔شہباز تاثیر کے اغوا کے بعد لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی پولیس جگہ جگہ ناکے لگا کر گاڑیوں کی تلاشی لے رہی ہے۔
ایک ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے پہنچ گئی
Updated at 2230 PST
ہرارے …ایک ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے پہنچ گئی۔طویل سفر کے باعث پاکستان ٹیم نے زمبابوے پہنچنے کے بعد جمعہ کو آرام کیا۔ قومی ٹیم کل بلاوایو اسٹیڈیم میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔ قومی ٹیم دورہ زمبابوے کا …
وزیراعظم نے جمعتہ الوداع پرنمازفیصل مسجدمیں اداکی
Updated at 2150 PST
اسلام آباد…وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے جمعتہ الوداع کے موقع پر فیصل مسجدمیں جمعے کی نمازاداکی۔ اس موقع پروی وی آئی پی پروٹوکول کے باعث ہزاروں افراد کو راستے بند کرکے مسجدمیں داخل ہونے سے محروم کردیاگیا۔وفاقی کابینہ نے جمعتہ الوداع کو یوم دعا کے طور پر منانے کا …
اسلام آباد:ہوٹل پر چھاپہ،3دہشتگرد گرفتار،خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد
Updated at 1900 PST
اسلام آباد …اسلام آباد میں ایک ہوٹل پر چھاپے کے دوران مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم کی نشاندہی پر دو مزید افرادگرفتار کرلئے گئے جبکہ ایک مکان کی چھت سے خود کش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے آبپارہ کے ایک ہوٹل پر …
 Updated at 2340 PSTشہبازتاثیرکا اغوا،پنجاب حکومت ملوث ہے یا نااہل ہے،لطیف کھوسہ
 Updated at 2330 PSTترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ اٹلی میں سفیر نامزد
 Updated at 2300 PSTشہباز تاثیر کی بحفاظت بازیابی کیلئیاقدامات کیے جائیں ، الطاف حسین
 Updated at 2240 PSTشہبازتاثیر کے اغوا کا مقدمہ درج، دو مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا
 Updated at 2130 PSTیوروپا لیگ فٹ بال: اسکاٹ لینڈ رینجرز ٹورنامنٹ سے باہر
 Updated at 2120 PSTبھارت کیخلاف ٹی 20اور ون ڈے سیریز کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان
 Updated at 1820 PSTپرندوں کو ائیر پورٹ سے دور رکھنے کا ہتھیار تیار کرلیاگیا