URDUSKY || NETWORK

سہیل احمد کو اوایس ڈی بنانے کا نوٹی فکیشن ناقابل عمل ہے، سپریم کورٹ|اردو سکائی اخبار 29 جولائی 2011

118
سہیل احمد کو اوایس ڈی بنانے کا نوٹی فکیشن ناقابل عمل ہے، سپریم کورٹ
Updated at 1235 PST
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے حج اسکینڈل کیس کی تحقیقات پر حسین اصغر کو بحال کرنے کی پاداش میں او ایس ڈی بنائے گئے سہیل احمد کواو ایس ڈی بنانے کے نوٹی فکیشن کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے 7 روز میں انہیں کسی بھی مناسب پوسٹ پر مقرر کرنے کا حکم دے دیاہے۔ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ حسین اصغر بدستور گلگت بلتستان میں ہیں جس پر سپریم کورٹ نے انہیں اسلام آباد واپسی پر ایف آئی اے میں فوری چارج دینے کا حکم بھی دیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے حج اسکینڈل کیس کی تحقیقات پر حسین اصغر کو بحال کرنے کی پاداش میں او ایس ڈی بنائے گئے سہیل احمد کے حوالے سے کہا کہ مجاز اتھارٹی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ سہیل احمد کو کہیں بھی مقرر کریں تاہم انہیں او ایس ڈی بنانے کا نوٹی فکیشن ناقابل عمل ہے۔ بعد ازاں حج اسکینڈل کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
کوہاٹ میں ٹرک سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد
Updated at 1225 PST
کوہاٹ …کوہاٹ پولیس نے چیک پوسٹ پر چیکنگ دوران ایک ٹرک سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور چرس برآمد کرکے تخریب کاری کی بڑی کارروائی ناکام بنادی۔ ٹرک میں س وار دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کوہاٹ ٹنل کے قریب پولیس …
اجمل قصاب نے سزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
Updated at 0950 PST
نئی دہلی… اجمل قصاب نے ممبئی ہائی کورٹ کے موت کی سزا کے فیصلے کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اجمل قصاب نے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا، بھارت میں ممبئی حملوں میں گرفتار ملزم اجمل قصاب نے اپنے موت کی …
کراچی: مختلف علاقوں میں رات بھر پولیس کاسرچ آپریشن
Updated at 0800 PST
کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں رات بھر پولیس کی جانب سرچ آپریشن کیا گیا،لیکن پولیس اور کمانڈوز کو خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ، ایس ایس پی ویسٹ آصف اعجاز شیخ کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے باعث اورنگی ٹاون کے مختلف علاقوں میں سرچ …
تیونس: سابق صدرزین العابدین کو مزید 16 سال قید کی سزا
Updated at 0515 PST
تیونس … تیونس کی عدالت نے سابق صدر زین العابدین بن علی کو ان کی غیر موجودگی میں کرپشن اور پراپرٹی فراڈ کے الزام میں مزید 16 سال قید کی سزا سنا دی گئی ،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے سابق صدر زین العابدین کی بیٹی نسرین کو …
بن غازی :باغیوں کے فوجی سربراہ عبدالفتاح یونس حملے میں ہلاک
Updated at 0710 PST
بن غازی … بن غازی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیبیا کی باغی قومی عبوری کونسل کے ترجمان عبدالجلیل نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ باغیوں کے فوجی سربراہ جنرل عبدالفتاح یونس العبیدی ایک مسلح گروپ کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے حملہ آوروں کو گرفتار …
 Updated at 1250 PST کر شمہ کپور ’ستے پہ ستا‘ کے ریمیک میں ہیما مالنی کا کر دار ادا کر یں گی
 Updated at 1205 PST کراچی میں فائرنگ کے واقعات،ہلاکتوں کی تعداد7ہوگئی
 Updated at 1200 PST ٹویٹرکے انداز تحریر سے ٹوئیٹ کرنیوالے کی صنف کاپتہ چلایا جاسکتا ہے
 Updated at 1150 PST غریب کی نسبت امیر ممالک کے لوگ ڈپریشن کا زیادہ شکار ہیں، تحقیق
 Updated at 1135 PST روس کے جنگلات میں لگی آگ پھیلنے لگی،علاقے میں خشک سالی کا خدشہ
 Updated at 1130 PST متنا زع با لی ووڈ فلم گا ندھی ٹو ہٹلر آ ج ریلیز کی جا رہی ہے
 Updated at 1110 PST امریکی سفیرکا سی آئی ڈی دھماکے کے شہداء کی یادگار کا دورہ
 Updated at 1045 PST امریکی معاشی بحران کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
 Updated at 1030 PST حسین اصغر کووزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے واپس آنے سے روکا،اٹارنی جنرل
 Updated at 1000 PST مختلف علاقوں میں شدید بارش،سرگودھا میں کرنٹ لگنے سے3بچے جاں بحق
 Updated at 0930 PST آزادکشمیر : نئے صدر کا انتخاب آج ہوگا،سردار یعقوب کی کامیابی کا امکان
 Updated at 0845 PST ناٹنگھم،بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا
 Updated at 0805 PST شام: سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک
 Updated at 0710 PST یوای ٹی یونیورسٹی :انٹری ٹیسٹ آوٴٹ کرنے پر مزید5افراد گرفتار
 Updated at 0645 PST شاہراہ قراقرم توسیعی منصوبے پر آج سے دوبارہ کام شروع ہوگا
 Updated at 0610 PST کراچی: مختلف علاقوں میں10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری
 Updated at 0545 PST کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ، تین افراد ہلاک
 Updated at 0450 PST لاہور:رات گئے مختلف حصوں میں تیز بارش
 Updated at 0410 PST کراچی: امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پولیس کا سرچ آپریشن
 Updated at 0330 PST کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری

بشکریہ جنگ