Pakistan Newsتازہ خبریں

کراچی : رات سے اب تک 31شہریوں کو موت کی نیند سلادیا گیا|اردو سکائی اخبار 18 اگست 2011

کراچی : رات سے اب تک 31شہریوں کو موت کی نیند سلادیا گیا
Updated at 1510 PST
کراچی…ماہ صیام میں بھی کراچی میں امن قائم نہ ہوسکا۔ شہر میں راکٹ لانچرز، دستی بم حملوں اور شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ گذشتہ روز سابق رکن قومی اسمبلی سمیت 16 افراد قتل کئے گئے۔لسبیلہ پل کے نیچے سے بوری میں بندچارمزید افراد کی لاشیں ملنے کے بعد آج پرتشدد واقعات میں 31 افراد دہشت گردی کا شکار ہوچکے ہیں۔کراچی میں بدامنی اور دہشت گردی کے دوران گذشتہ روز ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں لواحقین کودینے کا سلسلہ جاری ہی تھا کہ آج صبح سورج طلوع ہونے سے قبل ہی مختلف علاقوں سے لاشیں ملنے اور فائرنگ و پرتشدد واقعات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاوٴن، لیاری ، لی مارکیٹ اور ماڑی پور ٹرک اڈے، شیر شاہ میں پنکھا ہوٹل، گارڈن میں چڑیا گھر کے قریب، منگھوپیراور دیگر علاقوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ تمام افراد کو مختلف مقامات سے اغوا کرکے تشدد کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے بوریوں میں بند ملنے والی بیشتر لاشوں کی جیبوں سے پرچیاں بھی برآمد ہوئیں جن پر امن چاہئے یا جنگ یا مزید بھیجیں گے کہ سخت الفاظ درج ہیں۔۔شیر شاہ میں پنکھا ہوٹل کے قریب ایک موبائل فون کمپنی کی گاڑی سے ملنے والی چار لاشوں میں سے دو کمپنی کے ملازمین جاوید اور عمران کی تھیں۔ بلدیہ ٹاوٴن سے ملنے والی لاشوں میں سے ایک کی شناخت لیاری فائر بریگیڈ اسٹیشن کے اسٹیشن آفیسر لیاقت ظفر فاروقی کے نام سے ہوئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لیاقت فاروقی کو میراں ناکہ پر واقع فائر اسٹیشن سے فائرمین عرفان کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا۔ عرفان کو گولیاں مار کر زخمی کردیا گیا۔ایک لاش نیو ٹاوٴن تھانے کے ہیڈ کانسٹبل اعجاز کی تھی جو کل افطاری لینے کے لئے گھر نکلا مگر واپس نہیں آیا۔مرزا آدم خان روڈ لیاری سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں بلدیہ ٹاوٴن میں ہی فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔ اس علاقے میں وقفے وقفے سے شدید فائرنگ کے دوران بلدیہ ٹاوٴن تھانے کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ بلدیہ ٹاون نمبر 3 میں میرعالم روڈ پر ایک راکٹ بھی فائر کیا گیا۔ اولڈ سٹی ایریا کے علاقے رنچھوڑ لائن میں ایک پارک کے قریب بھی دستی بم پھینکا گیا۔ کھارادر سمیت شہر کے مختلف مقامات پر گذشتہ روز فائرنگ، راکٹ اور دستی بم کے حملوں میں پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے واجہ کریم داد سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان واقعات کے بعد سے اولڈ سٹی ایریاز، لیاری، رنچھوڑ لائن، رسالہ، نیپئر اور بلدیہ ٹاوٴن میں سخت کشیدگی ہے۔ان میں سے بعض علاقوں میں رینجرز اور پولیس اہلکارموجود تو ہیں تاہم دہشت گردوں کے خلاف کوئی موثر کارروائی ہوتی دکھائی نہیں دے رہی۔
پاک بھارت مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں،سبر وال
Updated at 2300 PST
اسلام آباد…اسلام آباد میں ایک افطار ڈنر تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرت سبروال کا کہنا تھا کہ پاک، بھارت عوام کی بہتری کے لیے باہمی تعلق کے کئی راستے ہیں جن میں تجارت، اقتصادی تعلقات، تعلیم اور زراعت شامل ہیں۔ بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا …
عوام، امن کی خاطر اپنے جذبات پر قابو رکھیں ، الطاف حسین
Updated at 2230 PST
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کراچی بالخصوص لیاری کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی اور قتل وغارتگری کے المناک واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا …
 Updated at 2245 PSTمستونگ میں مسلح افراد نے تین بیو پاریوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا
 Updated at 2200 PSTسانحہ کربلا گامے شاہ کے پس پردہ حقائق سامنے لائے جائیں،وحد ت المسلمین
 Updated at 2050 PSTاسلام آباد:پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
 Updated at 2000 PSTپشین میں پک اپ اور کار میں تصادم ،12 افراد ہلاک
 Updated at 1950 PSTصوبوں کیلئے قومی مالیاتی کمیشن کے ماہرین نامزد
 Updated at 1940 PSTبلوچستان میں امن کیلئے روٹھوں سے بھی مذاکرات کو تیار ہیں، رحمان ملک
 Updated at 1930 PSTلاہور میں این آئی سی ایل اسکینڈل کی تحقیقات شروع
 Updated at 1920 PSTادارے دوبارہ او پی ایف منتقل کرنے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ
 Updated at 1910 PSTکمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹوں کی اشاعت مکمل، الیکشن کمیشن کے حوالے