Pakistan Newsتازہ خبریں

کراچی:بارش کے بعد ٹریفک کا نظام متاثر، کرنٹ لگنے سے 9افرد جاں بحق|اردو سکائی اخبار 10 ستمبر 2011

کراچی:بارش کے بعد ٹریفک کا نظام متاثر، کرنٹ لگنے سے 9افرد جاں بحقnews
Updated at 1730 PST
کراچی…کراچی میں بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے، جبکہ کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں نو افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونیو الوں میں ایک ہی خاندان کی پانچ خواتین شامل ہیں۔ آج سہ پہر شہر میں شروع ہونے والی شدید بارش سے اگر کراچی کا موسم خوشگوار ہوگیا تاہم حسب معمول تیز بارش کے بعد سڑکوں پرگھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہوگیا جس کے سبب ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے ، آئی آئی چند ریگر اورشاہراہ فیصل سمیت شہر کی دیگر بڑی سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں،جبکہ سڑکوں کے کنارے موٹرسائیکل سوار کھڑے اپنی موٹرسائیکلوں کو ٹھیک کرتے یا گھسیٹے نظر آرہے ہیں، سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں میں ایندھن ختم ہوگیا ہے۔چھٹی کے وقت دفاتر سے گھر واپس جانے والوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔شہریوں نے سڑکوں پر مخالف سمتوں پر گاڑیاں چلانا شروع کردہیں۔مختلف علاقوں درخت اور بجلی کی تارگرنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس سے بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابقسب سے زیادہ بارش لانڈھی میں 52 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش لانڈھی میں52 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،شارع فیصل پر31 ملی میٹر،ناظم آباد میں 25صدرمیں 40 ،یونیورسٹی روڈ پر 15.6 اور ائیرپورٹ پر 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی مزیدبارش کا امکان ہے۔دوسری جانب سے بارش کے باعث مختلف علاقوں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کی پانچ خواتین سمیت نوافراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔کرنٹ لگنے کے واقعات بوہرا پیر، کھارادر، ناظم آباد اور گلشن اقبال میں پیش آئے۔
فرض کی ادائیگی میں کھولیوں سے نہیں ڈرنا چاہیے، نوازشریف
Updated at 1500 PST
نواب شاہ…سرکٹ ہاوٴس نواب شاہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ انہیں ٹی وی پرزرداری صاحب کا حکم ملا اور وہ زرداری صاحب کے حکم کی تعمیل میں نواب شاہ آگئے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب بھی عوام کے لئے کچھ …
پی ایس او کو ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے50ارب روپے درکار
Updated at 1330 PST
کراچی……پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کو بین الاقوامی سپلائرز کے واجبات ادا کر نے کے لیے فوری طور پر 50 ارب روپے درکار ہیں۔ذرائع کے مطابق، پاکستان اسٹیٹ آئل کو یہ رقم رواں ماہ کی 15 یا 16 تاریخ تک درکار ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کو لیٹرآف کریڈٹ کی مد …
الطاف حسین نے فوج اور عدلیہ پر دباوٴ ڈالنے کی کوشش کی،زاہد خان
Updated at 1330 PST
پشاور….عوامی نیشنل پارٹی نے سیاسی جماعتوں کو بیرونی فنڈنگ کے الزامات کی جوڈیشل تحقیقات کی تجویز پیش کردی ہے ، ترجمان اے این پی زاہدخان نے کہا ہے چیف جسٹس آف پاکستان کو کراچی میں 12 مئی 2007ء کو پیش آنے والے واقعات کو بھی نوٹس لے لینا چاہیئے۔ سینیٹر …
کراچی:سی آئی ڈی کی کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث3ملزمان گرفتار
Updated at 1430 PST
کراچی ….کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 3مبینہ ٹارگٹ کلرزسمیت سات ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔سی آئی ڈی پولیس حکام کے مطابق مچھر کالونی، کورنگی، سرسید ٹاوٴن، گلستان جوہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئیں،جن کے نتیجے میں ٹارگٹ کلنگ، بھتے اور …
 Updated at 1630 PSTکراچی میں بارش کے بعد ٹریفک جام، کرنٹ لگنے سے4افراد ہلاک
 Updated at 1600 PSTپہلے کرکٹ گراوٴنڈ کا معائنہ پھر میچ کرانے کافیصلہ ہو گا، آئی سی سی
 Updated at 1540 PSTخیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس سے بچاوٴکیلئے خصوصی مہم کا اعلان
 Updated at 1530 PSTشہبازتاثیراغواکیس:لاہورسے5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا
 Updated at 1515 PSTراولپنڈی:ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال کے سابق ایم ایس کو 5 سال قید کی سزا
 Updated at 1500 PSTالطاف حسین کی نیوزکانفرنس حقائق کیخلاف ہے،مسلم لیگ ن
 Updated at 1445 PSTلاہور :مچھر مار اسپرے کرنے والے عملے کا کام سے انکار
 Updated at 1415 PSTبھارت میں58ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد
 Updated at 1415 PSTچین میں ہر دو منٹ بعد ایک فرد خو د کشی کی کو شش کررہا ہے، رپورٹ
 Updated at 1400 PSTلاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
 Updated at 1340 PSTجر منی میں خرگوشوں کے درمیان رُکاوٹ والی دوڑ کا مقابلہ
 Updated at 1320 PSTاجے دیوگن کی’سنگھم‘ نے ایک ارب روپے سے زائد کا بزنس کرلیا
 Updated at 1315 PSTکراچی میں ڈبل سوار ی پرعائد پابندی ختم کردی گئی
 Updated at 1310 PSTخاتون کھلاڑیوں کا 243گھنٹے مسلسل آئس ہاکی کھیلنے کاعالمی ریکارڈ
 Updated at 1255 PSTعقلمند ہاتھی کی لکڑی کے ڈبے کی مدد سے پھل تک رسائی
 Updated at 1245 PSTمصر میں مظاہرین کا اسرائیلی سفارتخانے پر حملہ
 Updated at 1230 PSTانڈونیشیا میں زیر سمندر مچھلی کے شکار کاانوکھا انداز