Pakistan Newsتازہ خبریں

کراچی: بدامنی کی آگ بھڑکتی رہی، مزید 23افراد لقمہ اجل بن گئے|اردو سکائی اخبار یکم اگست 2011

کراچی: بدامنی کی آگ بھڑکتی رہی، مزید 23افراد لقمہ اجل بن گئے
Updated at 2310 PST
کراچی . . .افضل ندیم ڈوگر. . . کراچی میں امن ریلیاں، سیاسی جماعتوں کے مذاکرات اور امن کی اپیلیں دھری کی دھری رہ گئیں۔ شہر قائد نے آج پھر23 لاشیں اٹھائیں اور آج کشیدگی کے مرکز رہے سرجانی ٹاون، خدا کی بستی اور تیسر ٹاون کے علاقے لیکن شام کو شرپسندوں نے کراچی غربی کے علاقوں میں دہشت گردی کا بازار گرم کئے رکھا،آج 32افراد زخمی ہوئے، بس ،ٹرکوں سمیت 10گاڑیاں، ہوٹل اور متعدد ٹھیلے نذرآتش کردیئے گئے ۔سرجانی ٹاوٴن میں آج دوسرے روز پھر دو گروپوں میں شدید فائرنگ سے صورتحال سخت کشیدہ رہی۔ خدا کی بستی، تیسر ٹاوٴن، یوسف گوٹھ، اللہ والی اور سرجانی کے دیگر مقامات پر فائرنگ سے عمران حسین اور شاہ کریم سمیت تین افراد ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکاروں اور ایک لڑکی سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔ سرجانی ٹاوٴن میں گذشتہ روز کی طرح آج بھی دن بھر مسلح دہشت گرد دندناتے جبکہ پولیس اور متعلقہ ادارے ناکام نظر آئے۔ اس علاقے میں ایک ٹرک پر بھی فائرنگ کی گئی جبکہ کئی گاڑیوں، ہوٹل، ٹھیلوں اور دیگر املاک کو نذرآتش کردیا گیا۔ گلشن اقبال کے علاقے ڈالمیا، اولڈ سٹی ایریا کے علاقے بوہرا پیر، الفلاح، ابوالحسن اصفہانی روڈ اور نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے5 افراد موت کا شکار ہوئے، پاک کالونی کے علاقے دھوبی گھاٹ، لیاری اور عوامی کالونی سے چار افراد کی ہاتھ پاوٴں بندھی تشدد زدہ لاشیں ملیں، جنہیں اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔ گلستان جوہر میں فائرنگ سے ہوٹل کا مالک شاہد اللہ ہلاک جبکہ اس کا ملازم زخمی ہوگیا۔ لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں فائرنگ سے ایکسائز پولیس کا اہلکار طارق جاں بحق ہوگیا۔ اورنگی ٹاوٴن میں بھی دو گروپوں کے درمیان فائرنگ وقفے وقفے سے جاری رہی جہاں مومن آباد میں ایک نجی کمپنی کی شفٹ لیکر جانیوالی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس سے دو افراد عبدالحکیم اور سیف جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ اورنگی ٹاوٴن اور گارڈن میں کے ای ایس سی کے ٹرک سمیت چار گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں۔ کراچی بدامنی کے دوران جولائی میں سوا تین سو زائد افراد کو قتل کیا گیا۔ لیکن ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں منظر پر نہیں آئیں۔
کراچی:فائرنگ ،جلاوٴ گھیراوٴ ،11افراد ہلاک7گاڑیاں نذر آتش
Updated at 1810 PST
کراچی . . . . . کراچی میں بدامنی کی لہر پھر شدت اختیارکرگئی ہے۔ آج صبح سے اب تک فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 11افراد ہلاک اور خاتون سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جبکہ سات گاڑیاں بھی نذر آتش کردی گئیں ہیں۔سرجانی اور تیسر ٹاون …
نواز شریف پارلیمنٹ کو بالادست بنانا چاہتے ہیں تو الیکشن لڑیں،بابر اعوان
Updated at 1820 PST
اسلام آباد . . . . . سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف پارلیمنٹ کو بالادست بنانا چاہتے ہیں تو فوراً الیکشن لڑیں۔اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف عدلیہ کو سیاست میں ملوث کرنے کا ایجنڈا …
حکمرانوں نے دل سے کبھی موجودہ عدلیہ کو تسلیم نہیں کیا، نواز شریف
Updated at 1400 PST
اسلام آباد…مسلم لیگ نون نے عدلیہ سے اظہاریکجہتی کے لئے پارلیمنٹ میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نئے صوبوں کے قیام کی تجاویز پر راجاظفرالحق کی سربراہی میں جائزہ کمیٹی بنادی ہے مسلم لیگ نون کی پارلے مانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں پارلے منٹ ہاوٴس کی …
جنوبی وزیرستان میں جاسوس طیارے کا میزائل حملہ،5افراد ہلاک
Updated at 1245 PST
وانا…جنوبی وزیرستان میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حملہ جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے نرگسئی میں کیا گیا۔ جہاں جاسوس طیارے سے ایک گاڑی پر دو میزائل داغے۔ حملے میں گاڑی میں سوار 5 افراد موقع پر ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ …
 Updated at 23:00 PSTڈسٹرکٹ ملیر کے فٹبال کلبوں اور کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی
 Updated at 2250 PSTانٹر بورڈ نے کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
 Updated at 2240 PSTہر پارٹی میں شرپسند آگئے ، حکومت کی رٹ بحال کرنا چاہتا ہوں، منظوروسان
 Updated at 1840 PSTرمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس
 Updated at 1830 PSTدفاعی پیداوار کے اداروں کو کم بجلی استعمال کرنے پر 4 کروڑ سے زائد جرمانہ
 Updated at 1800 PSTملک کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ جاری
 Updated at 1745 PSTن لیگ نے عدلیہ کے حق میں قرارداد کا مسود ہ جاری کردیا
 Updated at 1730 PSTکراچی:فائرنگ ،جلاوٴ گھیراوٴ کے واقعات جاری،10افراد ہلاک
 Updated at 1715 PSTپاکستانیوں کی امید اور نگاہیں نوازشریف پر لگی ہیں،شاہدریاض گوندل