URDUSKY || NETWORK

کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان آسٹریلیا کو4وکٹ سے ہراکر گروپ چیمپئن

12
کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان آسٹریلیا کو4وکٹ سے ہراکر گروپ چیمپئن
breaking-news4

Updated at 2110 PST
کولمبو…ورلڈ کپ کرکٹ گروپ اے کے ایک معرکے میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف گروپ چمپئن بننے کی جنگ جیت لی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی اس کارکردگی میں پہلے بولرزنے اہم کردار ادا کیا اور آسٹریلیا کو1992کے بعد کم ترین مجموعے پر آؤٹ کیا جبکہ بعد میں پاکستانی بیٹسمینوں نے بھی کشتی کو پار لگادیا جس میں ورلڈ کرکٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیلنے والے بیٹسمین اسد شفیق کے اہم46 اور عمر اکمل کے ناقابل شکست44رنز شامل تھے،اسد شفیق نے اپنے پہلے میچ میں78ناقابل شکست رنز بنائے تھے۔ پاکستان کیلئے جیت کے علاوہ خوش خبری یہ بھی ہے کہ اس میچ میں عبد الرزاق کی بیٹنگ فارم بحال نظر آئی اور انہوں نے بہت ہی پر اعتماد انداز میں وننگ شاٹ کھیلا اور پاکستان کو مقررہ اوورز سے9اوور قبل ہی فتح دلوادی۔آسٹریلیا کی جانب سے بریٹ لی کی کارکردگی عمدہ رہی ،انہوں نے پاکستانی بیٹسمینوں کو خوف زدہ رکھا اور 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلواسکے،مچل جانسن اور جیسن کریجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔