لاہور…وزیراعظم کی کوششیں رنگ لے آئیں ، ق لیگ نے کسی بھی تحریک عدم اعتماد کی صورت میں وزیراعظم کو حمایت کا یقین دلادیا ہے، تاہم اس بار انہوں نے گڈگورننس کی شرائط عائد کردی ہیں۔ اس بات کا اظہار وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے وزیراعظم نے ظہور الٰہی روڈ پر واقع چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر ان سے اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ق لیگ نے پہلے بھی مجھے اعتماد کا ووٹ دیا تھا اور ہمیشہ مجھ سے تعاون کیا۔ جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور مسلم لیگ ق نے یقین دہانی کرائی ہے وہ جمہوریت کو پٹری سے نہیں اترنے دینگے۔ انہوں نے بتایا کہ جے یو آئی ف اپنے وزیر کی برطرفی اور ایم کیو ایم کے وزیرداخلہ سندھ کے بیانات سے تحفظات تھے، لیکن مسلم لیگ ق نے ہمیشہ ہماری غیر مشروط حمایت کی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ میں حکومت چھوڑ دوں، وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات شیڈول تھی، مسلم لیگ ن بھی کل اس حوالے سے اپنے پارٹی اجلاس کے بعد فیصلہ کرے گی۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ مسلم لیگ ق وزیراعظم کے خلاف نہیں،حکومت کو بلیک میل نہیں کرنا چاہتے ،وزیراعظم ایسی شخصیت نہیں ہیں کہ ان کے خلاف کوئی اقدام کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم سے مہنگائی اور آر جی ایس ٹی،ناموس رسالت دیگر اہم ملکی ایشوپر بات چیت کی۔عوام کوریلیف دینے کیلئے حکومت بجلی کی قیمتیں کم کرے۔
امیتابھ بچن کو بالآخر ڈانس سیکھنے کا خیال آہی گیا
Updated at 1550 PST
ممبئی …بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کو بالآخر اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ انہیں ڈانس سیکھنے کی ضرورت ہے۔ حال ہی میں گوا میں ایک پارٹی پر رات بھر ڈانس کرنے کے بعد بگ بی کو احساس ہو گیا ہے کہ ان کی ڈانسنگ اسکلز اب
پی سی او ججز کیس: ایس ایم ظفر کے دلائل جاری
Updated at 1535 PST
اسلام آباد…پی سی او جج زاہد حسین کے وکیل ایس ایم ظفر نے سپریم کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ توہین عدالت کی کارروائی عام افراد کیخلاف ہوتی ہے ، اگر جج خلاف قانون کام کرے تو وہ مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے ۔ سپریم کورٹ
فلموں سے ریٹائرمنٹ لینے کا کو ئی ارادہ نہیں، ہیریسن فورڈ
Updated at 1530 PST
لاس اینجلس …ہالی وڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں شامل ہیریسن فورڈ فلموں سے ریٹائرمنٹ لینے کا کو ئی ارادہ نہیں رکھتے۔ہیریسن فورڈ نے تیس سال قبل انڈیانا جونز کے پہلے حصے میں ماہر آثار قدیمہ کے کردار سے خوب شہرت کمائی۔فلم کو ہالی وڈ کی کامیاب فلموں میں شمار