کراچی:5منزلہ عمارت منہدم، بہن بھائی سمیت چار افراد جاں بحق
Share
Updated at 19:00 PST
کراچی . . . . . . کراچی کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے دو بہن بھائی سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ متعدد افراد ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ لیاری کے علاقے بغدادی کی موسیٰ لین میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت آج صبح منہدم خستہ حالی کے باعث زمین بوس ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، ایدھی فاوٴنڈیشن، چھیپا ویلفیئر، خدمت خلق فاوٴنڈیشن، پولیس اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ علاقے کے رہائشی افراد نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام میں حصہ لیا۔ ملبہ اٹھانے کیلئے مشینری اور ماہرین بھی امدادی کام میں شریک ہوگئے۔ تاہم علاقے کی گلیاں تنگ ہونے کے باعث امدادی کارکنوں اور رضاکاروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اہل محلہ کے مطابق کے ابھی بھی ملبے میں کئی افراد دبے ہوئے ہیں جبکہ ان کے عزیز اقارب جائے حادثہ پہ اپنے پیاروں کی خیریت کیلئے دیوانہ وار گھومتے دکھائی دیئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا جاتا رہا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دس سالہ اریشہ، اس کا 20 سالہ بھائی بلال شامل ہیں جبکہ ان کے 4 بہن بھائیوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے، ملبے سے ایک خاتون کو 4 گھنٹے بعد زندہ جبکہ ایک خاتون کی لاش نکالی گئی۔ جائے حادثہ اور اسپتال میں شہریوں کی بڑی تعداد کے جمع ہوجانے سے امدادی کاموں میں شدید دشواری کا سامان رہا۔ کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ساوٴتھ مصطفی جمال قاضی امدادی کاموں کی نگرانی کرتے رہے جبکہ حادثہ کے مقام کے قریب ایک اور خستہ حال عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا۔ ڈی سی ساوٴتھ کے مطابق متاثرین کیلئے شاہ لطیف بھٹائی حال میں امدادی کیمپ لگایا گیا ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اعلی حکام کو زخمیوں کے علاج اور دیکھ بھال کے لئے تمام ذرائع بروئے کار لانے کی ہدایت کردی ہے۔
Updated at 19:30 PST
لاہور،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کی والی بال ٹورنامنٹ میں کامیابی
Updated at 19:20 PST
کمپنیاں منافع بینک اکاؤنٹس سے اداکریں،ایکسچینج کمیشن
Updated at 19:10 PST
ماہ رمضان میں پشاور سمیت جنوبی اضلاع حساس قرار
Updated at 1850 PST
میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت چاہتا ہوں، الطاف حسین
Updated at 1840 PST
ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن نے 16 فیصد زائد وصولی کی، مکیش کمار چاولہ
Updated at 1830 PST
کپاس کی قیمتوں میں 500روپے فی من کا اضافہ
Updated at 1820 PST
کراچی کے عوام ہرصورت پرامن رہیں، الطا ف حسین کی اپیل
Updated at 1810 PST
پنجاب حکومت کا یلوکیب اسکیم کیلئے پاک سوزوکی سے معاہدہ
Updated at 1800 PST
برطانوی شہزادی کیتھرین میڈلٹن خوش لباس خواتین کی فہرست میں شامل