پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جہاں قومی ٹیم پہلی اننگز میں فالوآن کا شکار ہونے کے بعد دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 39 رنز بنالیے ہیں اور مزید 248 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 96 رنز بنائے تھے تاہم بابراعظم کے ساتھ لیگ اسپنر یاسر شاہ نے بیٹنگ کے جوہر دکھائے اور انہوں نے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔
یاسر شاہ کے 113 اور بابراعظم کی 97 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان نے پہلی اننگز میں 302 رنز بنائے لیکن بھاری مارجن کے باعث فالوآن کا سامنا کرنا پڑا۔
ICC
✔@ICC
A brilliant Yasir Shah innings comes to an end!
Pat Cummins picks up the prized scalp, dismissing Yasir for 113. Pakistan are all out for 302, conceding a 287-run first-innings lead.
قومی ٹیم نے فالو آن کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا تو ایک مرتبہ پھر اوپننگ ناکام ہوئی اور امام الحق صفر پر پویلین لوٹ گئے۔شان مسعود کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے امام الحق جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
ICC
✔@ICC
Josh Hazlewood breaks through as Pakistan lose opener Imam-ul-Haq for a duck, and it’s time for the dinner break.
کپتان اظہر علی مسلسل چوتھی اننگز میں بھی ناکام ہوئے اور امام الحق کے بعد وہ بھی ٹیم کو 11 کے اسکور پر چھوڑ گئے جس میں ان کے صرف 9 رنز شامل تھے، وہ مچل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
جس کے بعد ایڈیلیڈ میں بارش کی وجہ سے پاک-آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ میچ روک دیا گیا۔
ICC
✔@ICC
Babar Azam in Australia, 2019:
At the Gabba: 1 & 104 At the Adelaide Oval: 97 & 8
105 runs in both games. A fine, gutsy series performance comes to an end.#AUSvPAK
بارش کے تھمتے ہی کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا تو پاکستان ٹیم کو سب سے بڑا دھچکا لگا جب پہلی اننگز میں ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے بابر اعظم 8 رنز کا اضافہ کرکے ہیزل ووڈ کا شکار بنے، انہوں نے شان مسعود کے ہمراہ پاکستان کو 20 رنز تک پہنچایا۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں پر صرف 39 رنز بنائے تھے اور پہلی اننگز کے خسارے کو ختم کرنے کے لیے مزید 248 رنز درکا تھے۔
شان مسعود 14 اور اسد شفیق 8 رنز بنا کر کریز میں موجود ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز
آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ میچ میں تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ہوا تو بابراعظم 43 اور یاسر شاہ نے 4 رنز کے ساتھ اپنی بیٹنگ کا دوبارہ آغاز کیا لیکن بابراعظم نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 97 رنزبنا کر 194 کے مجموعی اسکور پر مچل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوگئے اور محض 3 رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہ کرپائے۔
ICC
✔@ICC
Edged and taken!
Mitchell Starc picks up his fifth wicket and it’s the big wicket of Babar Azam who misses out on his century by three runs.
بابر اعظم کے بعد شاہین شاہ آفریدی میدان میں آئے جو پہلی ہی گیند پرکھاتا کھولے بغیر واپسی کی راہ لی۔
شاہین شاہ آفریدی کے بعد محمد عباس اور یاسر شاہ نے 70 رنز کی شراکت قائم کی لیکن محمد عباس 281 رنز کے مجموعی اسکور پر 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ICC
✔@ICC
Pat Cummins picks up his 50th Test wicket of 2019, sending Mohammad Abbas back for 29!
How many more can the paceman add to his tally this year?#AUSvPAK
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین اننگز جاری رکھی اور 12 چوکوں کی مدد سے 192 گیندوں پر اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کی تاہم 302 کے مجموعی اسکور پرپیٹ کمنز کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
یاسر شاہ آؤٹ ہونے والے قومی ٹیم کے آخری بلے باز تھے جب قومی ٹیم کا اسکور 302 رنز تھا، اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے محمد موسیٰ 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ICC
✔@ICC
What an innings!
Yasir Shah brings up his maiden Test century at the Adelaide Oval. How important is this knock for Pakistan?
قومی ٹیم کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 6 اور پیٹ کمنز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین نے گزشتہ روز اپنی پہلی اننگز 589 رنز پر ڈیکلیئر کردی تھی، ڈیوڈ وارنر 335 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور آسٹریلین کپتان کا اننگز ڈکلیئر کرنے کا اقدام حیران کن تھا کیونکہ ڈیوڈ وارنر باآسانی 400 رنز مکمل کر سکتے تھے، میتھیو ویڈ 38 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
ڈیوڈ وارنر کی میراتھن اننگز میں 39 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
آسٹریلیا کی اننگز کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز شروع کی تھی تو اننگز کے پانچویں ہی اوور میں امام الحق آؤٹ ہوئے اور پاکستان کی ٹیم 38 رنز پر اپنے ابتدائی تین بلے بازوں کی خدمات سے محروم ہو چکی تھی۔
جب میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 96رنز بنائے تھے، بابر اعظم 43 اور یاسر شاہ 4رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
پاکستان: اظہر علی(کپتان)، امام الحق، شان مسعود، اسد شفیق، بابر اعظم، افتخار احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد موسیٰ، محمد عباس
Committed individual adept in efficiently utilizing available resources in completing assigned tasks. Seeking an entry-level position as a fresh graduate of English Literature & Software Engineering, providing a high end administrative duty for the company.
Committed individual adept in efficiently utilizing available resources in completing assigned tasks. Seeking an entry-level position as a fresh graduate of English Literature & Software Engineering, providing a high end administrative duty for the company.