URDUSKY || NETWORK

ڈی جی رینجرز نے کراچی کو وزیرستان سے زیادہ خطرناک قرار دیدی|اردو سکائی اخبار 7 ستمبر 2011

127
ڈی جی رینجرز نے کراچی کو وزیرستان سے زیادہ خطرناک قرار دیدی
Updated at 2210 PST
کراچی…ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل اعجاز چوہدری نے کراچی کو وزیرستان سے زیادہ خطرناک قرار دیدیا ہے انہوں نے یہ انکشافسپریم کورٹ کی جانب سے کراچی کی صورتحال پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے روبرو کیا۔ڈی آئی جی پولیس نے عدالت کوبتایاکہ گلہ کٹی اور تشدد زدہ لاشیں ملنے پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم یہاں موجود ہیں اور اب تک لاشیں مل رہی ہیں۔ پولیس کواپنی ناکامی تسلیم کرنا چاہیے ،دہشت گردی کی دفعات لگانا کارکردگی نہیں ملزمان تک پہنچنا ضروری ہے انتظامیہ ڈلیور نہیں کرسکی ہے۔چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے پولیس افسران سے کہاکہ آپ مانتے کیوں نہیں کہ پولیس ناکام ہوگئی ہے۔ہم یہاں موجود ہیں لیکن لاشیں ملنے کا سلسلہ بند نہیں ہورہا،حکومت ناکام ہوچکی ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی کی صورتحال پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پولیس حکام سے سوال کیا کہ اب بھی لوگ آرہے ہیں کہ ان کے لوگ اغوا ہیں یہ سب کیسے رکے گا۔ڈی جی رینجرز اعجاز چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ سیاسی اورلسانی جماعتوں کے عسکری گروپ شہر کی بدامنی میں ملوث ہیں،جرائم پیشہ افرادسیاسی جھنڈوں کی آڑ میں کارروائی کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ کراچی کا مسئلہ وزیرستان سے زیادہ پیچیدہ ہے۔ رینجرز کراچی میں مستقل بنیادوں پر امن و امان کا مسئلہ حل کرسکتی ہے رینجرز کو دیئے گئے اختیارات امن و امان کے قیام تک جاری رہنا چاہئیں۔ڈی جی رینجرز نے عدالت کومزید بتایا کہ پہلے رینجرز کے اختیارات محدود تھے۔ اب سیاسی دفاتر میں پناہ لینے والے ملزمان اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔ڈی جی رینجرز نے کہا کہ شہر میں سیاسی جھنڈوں کا غلط استعمال کیا جاتا ہے اور جرائم پیشہ عناصراس کی آڑ لے کر کارروائیاں کرتے ہیں۔ ڈی جی رینجرز نے تجویز دی کہ شہر کے معززین کی باڈی بنائی جائے جو وزیر اعلیٰ کو جوابدہ ہواور یہ کمیٹی شہر میں امن و امان سے متعلق پروگیس رپورٹ ہر چھ ماہ میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو پیش کرے۔میجرجنرل اعجاز چوہدری نے کہا کہ امن وامان کے سلسلے میں فوجی حل عارضی ہے جبکہ سیاسی مذاکرات مستقل حل ہے۔چیف جسٹس نے سندھ حکومت کے وکیل عبدالحفیظ پیرزاہ سے کہا کہ کراچی میں امن وامان کاقیام سنجیدہ اور سنگین مسئلہ ہے جسے حل کرنا ضروری ہے جمعے تک سماعت کریں گے اورضرورت پڑی تومسئلے کے حل تک آتے رہیں گے۔سپریم کورٹ کی لارجر بنچ میں سماعت کے دوران کل متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے قاضی خالد علی ایڈوکیٹ دلائل دیں گے جبکہ اٹارنی جنرل مولوی انوارلحق نے بتایا کہ آئی ایس آئی کی جانب سے بھی کل لارجر بنچ کو بریفنگ دی جائے گی۔
دہلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے،بھارتی دارالحکومت میں خوف و ہراس
Updated at 2324 PST
نئی دہلی…بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے بعد لوگوں میں شدید خوف پایا جاتا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق زلزلہ پیما پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت6اعشاریہ6تھی ۔زلزلے کے جھٹکوں کی شدت فرید آباد اور غازی آباد میں بھی محسوس …
محکمہ داخلہ سندھ نے گرفتار 42مبینہ ٹارگٹ کلرز کی فہرست جاری
Updated at 1930 PST
کراچی…محکمہ داخلہ سندھ نے 8 جون سے اب تک گرفتار کئے گئے مبینہ 42 ٹارگٹ کلرز کی فہرست جاری کردی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے گرفتار کئے 42ٹارگٹ کلرزکی فہرست جاری کی ہے ،جن میں سے 13 ضمانت پررہاہوچکے ہیں جبکہ 19جیل میں ہیں،سات پولیس کی زیر حراست،ایک رینجرز کی تحویل …
ذوالفقار مرزا کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے، منظور وسان
Updated at 1750 PST
کراچی…وزیرداخلہ سندھ منظوروسان کاکہناہے کہ ذوالفقار مرزا کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے،انفرادی بیان دینے والوں کے ساتھ پیپلز پارٹی کی وابستگی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ رینجرزکواختیار دینے کے بعد کراچی میں امن کیلئے فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں۔سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ نے بتایاکہ …
 Updated at 2330 PST وفاقی حکومت نے غیرملکی این جی اوز کوکام سے روک دیا
 Updated at 2328 PST پاکستان میں دراندازی روکنے کیلئے اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
 Updated at 2322 PST کراچی:ملیر میں مسلح افراد کی فائرنگ ،پولیس اہلکار جاں بحق
 Updated at 2320 PST متحدہ پر پابندی عائد کی جائے،مہاجر قومی مومنٹ
 Updated at 2316 PST دوسرا ون ڈے،انگلینڈ کی بھارت کو سات وکٹ سے شکست
 Updated at 2310 PST اقبال محمد علی کے بھائی اسحاق خان کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
 Updated at 2310 PST کو ئٹہ کمشنر آفس کے قریب بم دھماکوں پر الطاف حسین کا اظہارِ مذمت
 Updated at 2305 PST ریونیو ریکارڈ کو کمپیوٹرائز طریقوں سے محفوظ بنایا جائے،قائم علی شاہ
 Updated at 2300 PST ایبٹ آباد آپریشن جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 ستمبر کو طلب،اعلامیہ
 Updated at 2250 PST پی آئی اے کے طیاروں میں بم کی اطلاع جھوٹی نکلی،پروازوں کیلئے کلیئر
 Updated at 2230 PST جماعت اسلامی کبھی بھی منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہی،لیاقت بلوچ
 Updated at 2220 PST ٹیکنالوجی کے استعمال سے کھیل کی کشش میں کمی آرہی ہے،ڈکی برڈ
 Updated at 2120 PST حیدرآباداورمیرپورخاص میں شدیدبارش کی پیش گوئی
 Updated at 2100 PST نان لائف انشورنس کمپنیوں کے منافع میں 213 فیصد اضافہ ریکارڈ
 Updated at 2050 PST مدھر بھنڈارکر کا بلاک بسٹر فلم فیشن کا سیکوئل بنانے کا اعلان
 Updated at 2040 PST نان لائف انشورنس کمپنیوں کے منافع میں 213 فیصد اضافہ ریکارڈ
 Updated at 2030 PST کراچی، جناح اسپتال سے نوجوان کی بوری بند لاش برآمد
 Updated at 2020 PST پیپلز پارٹی نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کو نواز حکومت ہلانے کیلئے غیبی مدد قرار دیا
 Updated at 2010 PST بلند چٹا ن سے چھلا نگ لگا نے کا مقابلہ، برطانوی ڈائیورفتحیاب
 Updated at 2000 PST یوروکپ:کوالیفائنگ راؤنڈ میں انگلینڈ،ہالینڈ بوسنیا اور کروشیا کی کامیابی
 Updated at 1950 PST کراچی کے حالات پرآئی ایس آئی سپریم کورٹ کو بریفنگ دے گی
 Updated at 1920 PST روس میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ،36افراد ہلاک
 Updated at 1910 PST نیپرا نے نو تقسیم کار کمپنیوں کو 2 روپے 4 پیسے فی یونٹ اضافہ کی اجازت دیدی
 Updated at 1840 PST آرمی چیف کا دورہ چترال قبائلی عمائدین سے ملاقات
 Updated at 1830 PST ڈینگی کی روک تھام کیلئے عوام حکومت سے تعاون کریں، طبی ماہرین
 Updated at 1820 PST سپریم کورٹ کو ذوالفقار مرزا کے بیان سے استفادہ کرنا چاہیے،عبدالطیف آفریدی
 Updated at 1810 PST کراچی ،مقامی صرافہ مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا رحجان جاری
 Updated at 1800 PST کراچی اسٹاک،انڈیکس گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح پر برقرار
 Updated at 1740 PST پنجاب:ڈینگی کا پھیلاوٴ،سیکریٹری صحت ،ڈی سی اوکی ہائیکورٹ طلبی
 Updated at 1730 PST کراچی:سپریم کورٹ کے باہر خواتین کا ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مظاہرہ
 Updated at 1720 PST لاہور:مچھرمارادویات کی فروخت میں اضافہ، قیمت بڑھ گئی
 Updated at 1710 PST خیبر پختونخوا: حج کرنے والوں کیلئے تربیتی شیڈول کا اعلان
 Updated at 1655 PST لاہور میں کچی پنسل سے روزنامچوں کی تحریر پر پابندی
 Updated at 1645 PST پاک افغان تجارت فروغ کیلئے کسٹمز کا طریقہ کار سہل بنانے پر اتفاق
 Updated at 1625 PST بدین :سیم نالے کا پانی دیہاتوں میں داخل، لوگوں کی منتقلی جاری
 Updated at 1615 PST ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی:پاکستان نے جنوبی کوریا کو2-3سے شکست دیدی
 Updated at 1605 PST کوئٹہ خود کش دھماکوں کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کر لی
 Updated at 1550 PST برطانیہ : عدالتوں میں کیمرا لے جانے پر عائد پابندی ختم
 Updated at 1545 PST فریڈم فلوٹیلا پر حملے پر ترکی سے معافی نہیں مانگیں گے،اسرائیلی وزیر
 Updated at 1540 PST کراچی میں امن کیلئے سیاسی قوتوں کو کردار ادا کرنا چاہئے، رحمت خان وردگ
 Updated at 1540 PST خودکش دھماکوں کے بعد کوئٹہ میں سکیورٹی سخت
 Updated at 1535 PST کراچی:رینجرز کا آپریشن، 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
 Updated at 1530 PST مقبوضہ کشمیر: غیر قانونی نظر بندیوں کیخلاف دوسرے روز بھی ہڑتال
 Updated at 1525 PST کوئٹہ خودکش حملے میں زخمی ہونیوالوں کے نام
 Updated at 1520 PST گورنربلوچستان کا خودکش دھماکوں کے مقام کادورہ
 Updated at 1510 PST کوئٹہ خودکش دھماکا: زخمی ڈی آئی جی ایف سی کی حالت تسلی بخش قرار
 Updated at 1505 PST ٹیکساس کے جنگلات میں آتشزدگی،مزید 4 افراد جھلس کر ہلاک
 Updated at 1500 PST کراچی بدامنی :سیاسی ،لسانی جماعتوں کے عسکری گروپ ملوث ہیں،ڈی جی رینجرز
 Updated at 1455 PST یورپی یونین کا شام کیخلاف سخت پابندیاں عائد کرنے پر غور
 Updated at 1450 PST یوکرین کے سابق فوجیوں کا کرنل قذافی کی حمایت میں لڑنے کا انکشاف
 Updated at 1440 PST دنیا کا سب سے لمبے کانوں والا کتا
 Updated at 1435 PST نائیجیریا نے القاعدہ کے دہشتگردوں کو خفیہ طور پر رہا کیا، وکی لیکس
 Updated at 1430 PST چاغی میں پرانی دشمنی پر2 افراد کو قتل کر دیا گیا
 Updated at 1420 PST عالمی ماہرین صحت نے ” ٹیٹوز “کو بلڈ کینسر کا سبب قرار دیدیا
 Updated at 1410 PST کوئٹہ میں دو خودکش دھماکے، ایف سی کو نشانہ بنایا گیا،21افراد شہید
 Updated at 1400 PST سندھ میں بارشیں:خیر پور، جھڈو میں5افراد ہلاک،سیم نالے کا پانی گھروں میں داخل
 Updated at 1355 PST ایران میں القاعدہ کے 5 ارکان گرفتار
 Updated at 1345 PST ہا تھ پشت پر لے جا کر پیا نو بجا نے والا فنکا ر
 Updated at 1340 PST چین رواں ماہ 6 لاکھ ٹن چینی درآمد کرے گا
 Updated at 1335 PST کامران مادھوری،سہیل کمانڈو کی سندھ ہائی کورٹ میں پیشی
 Updated at 1330 PST یوایس اوپن ٹینس کے تمام کوارٹر فائنل آج کھیلے جائیں گے
 Updated at 1320 PST ٹور آف اسپین کا16واں مرحلہ ارجنٹینا کے یوآن جوز ہیڈو نے جیت لیا
 Updated at 1310 PST پاکستان سے افغانستان جانیوالے کنٹینرز میں اسلحہ نہیں ہوتا، وکی لیکس
 Updated at 1300 PST ایس ای سی پی کا میوچل فنڈ کے فروغ کیلئے قانون میں ترامیم کا اعلان
 Updated at 1255 PST جعفرآباد: قومی شاہراہ پر دو ٹرک ڈرائیور اغواء، مزاحمت پر تیسرا قتل
 Updated at 1250 PST یونان کیلئے قرضے کی قسط کے اجراء میں مشکلات کا سامنا ہے، جرمنی
 Updated at 1240 PST کپاس کی قیمتوں میں فی من 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ
 Updated at 1235 PST خیبر پختونخوا میں ڈینگی بخار نے دو افراد کی جان لے لی
 Updated at 1230 PST جعلی دستاویزات پر ملائشیاجانیوالے 15افراد بے نظیرایئرپورٹ پر گرفتار
 Updated at 1215 PST امریکا نے یونس الموریطانی تک رسائی دینے کا مطالبہ کردیا
 Updated at 1200 PST کراچی بدامنی:ذوالفقار مرزا کو کچھ کہنا ہے تو بیان حلفی جمع کرائیں، چیف جسٹس
 Updated at 1125 PST نئی دہلی:ہائی کورٹ کے باہر دھماکا،9ہلاک،45زخمی
 Updated at 1100 PST کوئٹہ میں دو خود کش حملوں میں 20 افراد جاں بحق، 40زخمی
 Updated at 1045 PST بھارت:دلی ہائی کورٹ کے باہر دھماکا،4ہلاک،28زخمی
 Updated at 1025 PST بھارت:دلی ہائی کورٹ کے باہر دھماکا،28افراد زخمی
 Updated at 0950 PST کوئٹہ میں 2خود کش حملے ،16افراد جاں بحق،30زخمی
 Updated at 0900 PST کوئٹہ میں زوردار دھماکا، کم از کم3افراد زخمی
 Updated at 0815 PST ایڈی مرفی آئندہ سال آسکر ایوارڈ کی میزبانی کیلئے منتخب
 Updated at 0800 PST شاہ رخ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہیروز میں سرفہرست
 Updated at 0715 PST کراچی : آٹھ افرادکے قتل میں ملوث دومبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار
 Updated at 0600 PST لاہور : گرفتار ملزمان چھوڑنے والا ایس ایچ او بھی فرار ہوگیا
 Updated at 0530 PST ناروے نے کرپشن کے باعث افغانستان کی امدادمنجمدکردی
 Updated at 0445 PST امریکا : ریسٹورنٹ میں فائرنگ ، 3فوجی ہلاک ،6 زخمی
 Updated at 0415 PST اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام : کلیدی کردار پر ہیوسٹن کراچی سسٹر ایسوسی ایشن کیلئے ایوارڈ
 Updated at 0345 PST اسرائیل بگڑے بچے کی طرح برتاؤکررہا ہے ،ترک وزیراعظم
 Updated at 0300 PST سندھ: سیم نالوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، متاثرین پریشان
 Updated at 0215 PST امریکا : فلم” بول“جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی توجہ کامرکز بن گئی

بشکریہ جنگ