URDUSKY || NETWORK

پشاور: ادیزئی میں نماز جنازہ کے دوران خودکش دھماکا، 34افراد جاں بحق|اردو سکائی اخبار 9 مارچ 2011

94
پشاور: ادیزئی میں نماز جنازہ کے دوران خودکش دھماکا، 34افراد جاں بحق
Updated at 1400 PST
پشاور…پشاور کو آج ایک بار پھر دہشت گردی کانشانہ بنایا گیا، نواحی علاقے ادیزئی میں ہونیوالے خود کش دھماکے میں34افراد جاں بحق اور42زخمی ہو گئے۔ دھماکا اس وقت ہوا جب امن لشکر کے راہ نما کالام خان کی بہو کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی تھی۔ اس دوران ایک نوجوان خود کش حملہ آور صفوں میں گھسااور خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد اس مقام پر افراتفری پھیل گئی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ25 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق جنازے کے موقع پر پولیس سکیورٹی کا انتظام نہیں تھا۔ امن لشکر کے رہنما نے جیو نیوز کو بتایا کہ مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں اورا س سلسلے میں پولیس کو آگاہ بھی کر دیا گیا تھا، تاہم امن لشکر کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔ دھماکے کے بعد پاکستان آرمی کے دستے نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ گذشتہ چھ دنوں میں پشاور کے نواح میں ہونیوالا یہ دوسرا دھماکا ہے۔ اس سے پہلے جمعہ کے روز اکبر پورہ کی مسجد میں ہونیوالے دھماکے میں دس افراد جاں بحق ہو ئے تھے۔ ادیزئی میں بھی اس وقت دھماکا کیا گیا جب نماز جنازہ ادا کی جا رہی تھی۔ دھماکوں کے بعد پولیس کی جانب سے شہر کی سکیورٹی میں اضافے کا دعویٰ کیا گیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ ادیزئی کے امن لشکر کو شدت پسندوں کیخلاف رکاوٹ بننے کیلئے مدد کیوں نہیں کی جا رہی۔ دھماکے کے بعد جائے وقوع سے ملنے والے ایک بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔
گھر کے بیچوں بیچ سلائیڈ، اب بچوں کوپارک لیجانے کی ضرورت نہیں
Updated at 1525 PST
نیویارک…سی ایم ڈی…عام طور پر والدین اپنے بچوں کو گھمانے کے لیے اکثر پارک کا رُخ کرتے ہیں جہاں کہیں وہ جھولے جھولتے نظرآتے ہیں تو کہیں سلائیڈ کے مزے لوٹتے ہیں تاہم اب والدین کا اس روز کی ڈیوٹی سے بھی چھٹکارا ممکن ہوگیا ہے۔ا مریکی شہر نیویارک سے
ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس میں شرکا آج حیدرآباد سے مورو کیلئے روانہ
Updated at 1520 PST
حیدرآباد…ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس میں شرکا آج حیدرآباد سے مورو کیلئے روانہ ہوگئے، دوسرے مرحلے میں58 سائیکل سوار163کلومیٹر کا سفر طے کریں گے۔دوسرے مرحلے کا آغاز حیدرآباد سے ہوا، سائیکل سوار163کلومیٹر کا سفر طے کر کہ مورو پہنچیں گے جہاں سے وہ کل سکھر کیلئے روانہ ہوں گے۔ واپڈا
کامران اکمل کیخلافسماجی ویب سائٹس دل جلوں کے سخت پیغامات
Updated at 1510 PST
کراچی …کامران اکمل کی وکٹ کیپنگ پر شایقین کرکٹ نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے، سماجی ویب سائٹس اور ایس ایم ایس کے ذریعے گزشتہ شب سے کامران اکمل ہی کا چرچہ ہورہا ہے۔سماجی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر کے ذریعے شائقین کرکٹ نے کامران اکمل پر
شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا ’پین کیک ‘اچھالنے کا مظاہرہ
Updated at 1500 PST
بیلفاسٹ…سی ایم ڈی…بر طانوی شہزادے ولیم اور ان کی منگیتر کیٹ میڈلٹن نے شمالی آئر لینڈ کے شہر Belfast کے ایک روزہ دورے کے دوران Pancake Dayکے موقع پر پین کیک اچھالنے کا مظاہرہ کیا۔ سینکڑوں افراد کے مجمع میں مسکراتی 29سالہ کیٹ میڈلٹن اور شہزادہ ولیم نے خود اعتمادی
Updated at 1630 PSTپشاور سمیت صوبہ میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری
Updated at 1615 PSTلاہور :وکلاکا یوم افتخار،بارکونسل کے دفاترپر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے
Updated at 1600 PSTپنجاب کے مختلف اضلاع میں سات سول ججوں کے تبادلے
Updated at 1550 PSTکسی طالب علم کا سال ضائع نہیں ہونے دیں گے، لاہورہائی کورٹ
Updated at 1540 PSTپشاور:متنی میں سرکاری اسکول میں دھماکا، عمارت کو جزوی نقصان
Updated at 1530 PSTوفاقی کابینہ کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی کردیا گیا
Updated at 1450 PSTچیمپئنز لیگ فٹبال: بارسلونا، آرسنل کوروندکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
Updated at 1440 PSTسری لنکن اوپننگ بلے باز تلکارتنے دلشان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا
Updated at 1430 PSTبھارتی ریاست راجستھان میں پولیس نے 6 بک میکرز کو گرفتار کرلیا
Updated at 1420 PSTچینی شخص نے مونا لیزا کی مہنگی ترین پینٹنگ تخلیق کرلی
Updated at 1415 PSTایما واٹسن نے فلمی کیر ئیر کی خاطر یو نیو رسٹی چھو ڑ دی
Updated at 1410 PSTحکومت اپریل تا جون بجلی کے نرخوں میں6 فیصد اضافے کی خواہاں
Updated at 1350 PSTآج دوسرے روز بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کا رحجان
Updated at 1340 PSTورلڈ کپ: ہالینڈ کی ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ
Updated at 1320 PSTسیلاب میں بندتوڑنے کے تحقیقاتی کمیشن کو مزید 6ہفتوں کی مہلت
Updated at 1305 PSTفیصل آباد دھماکے کا ملزم دوساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، آئی جی پنجاب
Updated at 1255 PSTشوگر ملوں کو سرکاری تحویل میں لینے کی درخواستوں پر کارروائی ملتوی
Updated at 1245 PSTغیر ملکی عناصر نوجوانوں کو ملک کیخلاف اکسار ہے ہیں، کرنل قذافی
Updated at 1230 PSTبالائی علاقوں میں اب بھی کئی رابطہ سڑکیں بند ،خوراک و ایندھن کی قلت
Updated at 1215 PSTترکی طالبان تعلقات کو امریکا خوش دلی سے قبول کرے،جاپانی جریدہ
Updated at 1200 PSTفلم’ہیروئن‘میں مرکزی کردار کیلئے ایشوریا اور کترینہ کے درمیان مقابلہ
Updated at 1140 PSTپشاور: نمازجنازہ کے دوران خودکش دھماکا، 20افراد جاں بحق
Updated at 1130 PSTفرانس کے جدید و خوبصورت آفس
Updated at 1120 PSTپشاور کے علاقے ادیزئی میں دھماکا سنا گیا
Updated at 1050 PSTپشاور میں پرویز مشرف کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف یوم سیاہ
Updated at 1040 PSTپشاور : میت دفنانے پر دو فریقین کے درمیان تنازع، دو افراد ہلاک
Updated at 1025 PSTرومانیہ میں دنیا کی سب سے کم عمر نانی
Updated at 1010 PSTکترینہ کیف نے رنبیر کپور کے ساتھ دو مزید فلمیں سائن کر لیں
Updated at 1000 PSTصنعتیں بند ہونے کی وجہ سے محنت کش افغانستان کا رخ کر رہے ہیں
Updated at 0935 PSTفیصل آباد میں سوگ کی فضا، کاروبار بند،تحقیقات جاری
Updated at 0920 PSTکیویز سے شکست ، پاکستان پوائنٹس ٹیبل پرٹاپ پوزیشن سے محروم
Updated at 0855 PSTملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
Updated at 0830 PSTامن کی آشا کے تحت کراچی میں دو روزہ کانفرنس کا آخری دن
Updated at 0805 PSTجاپان میں7.2شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
Updated at 0800 PSTاینجلینا جولی ٹومب رائڈر سیریز کی نئی فلم میں جلوہ گر نہیں ہوں گی
Updated at 0730 PSTبیلجیم میں پیدا ہونیوالوں بچوں کے والدین کو ڈی پورٹ نہیں کیا جاسکتا
Updated at 0700 PSTلاس اینجلس کے قریب سمندر میں لاکھوں مردہ مچھلیاں، حکام پریشان
Updated at 0630 PSTیوئیفا چیمپئنز لیگ : بارسلونا نے آرسنل کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
Updated at 0600 PSTمغرب نے داخلی معاملات میں مداخلت کی تو سنگین نتائج برآمد ہونگے ،قذافی
Updated at 0530 PSTملتان: ایف ۔ آئی ۔ اے اور محکمہ صحت کا چھاپہ،غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد
Updated at 0500 PSTکراچی :فائرنگ کے واقعات ، دوسیاسی کارکنوں سمیت4افراد ہلاک

بشکریہ جنگ