URDUSKY || NETWORK

پاکستان پر ’ڈو مور‘ کا دباوٴ نہیں ڈالا جا سکتا، وزیر اعظم گیلانی

139
پاکستان پر ’ڈو مور‘ کا دباوٴ نہیں ڈالا جا سکتا، وزیر اعظم گیلانیnews
Updated at 1450 PST
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکا کے حالیہ الزامات کو یکسرمستر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر ’ڈو مور‘ کا دباوٴ نہیں ڈالا جا سکتا۔وہ امریکی بیانات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیلئے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس کا انعقاد وزیر اعظم ہاوٴس میں کیا گیا۔ وزیر اعظم نے شرکا کا شکریہ شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کاتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ہم علاقائی صورتحال کے حوالے سے آج اہم موڑپرکھڑے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پروفیسربرہان الدین ربانی کی شہادت سے امن کی کوششوں کونقصان پہنچا جس کی مذمت پاکستان نے بھرپور انداز میں کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کر کے امریکی حکام کی طرف سے دیئے جانیوالے حالیہ بیانات ہمارلئے حیرت کاباعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی مفادات کاہرحال میں احترام کیاجائے ، ہم متحدہوکران تمام چیلنجوں کامقابلہ کریں گے، قومی سلامتی ہماری اولین تدرجیح ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم کواس وقت متحدہونے کی ضرورت ہے۔
نیٹو کے کمرشل کنٹینرز بھی غائب ہوئے، ایف بی آر
Updated at 1500 PST
اسلام آباد…ایف بی آر حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بتایا ہے کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت آنے والے نیٹو کنٹینرز کے بعد کمرشل کنٹینرز بھی غائب ہوئے۔حکام کے مطابق کمرشل کنٹینرز غائب ہونے سے ریوینیو کو 55 ارب روپے کا نقصان ہوا۔اسلام آباد …
وزیراعظم نے بائیڈن کوبتایا’ساتھ تیریں گے ساتھ ڈوبیں گے‘
Updated at 1350 PST
کراچی…وکی لیکس کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دو ہزار نو میں نائب امریکی صدر جو بائیڈن اور سینیٹر لنزے گراہم سے کہاتھاکہ پاکستان، دہشت گردی کے خلاف جنگ سے خوف زدہ نہیں لیکن وسائل کی کمی ہے ،پاکستان اورامریکا اس جنگ میں ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہیں، …
پیپلز پارٹی بلوچستان کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے، نیشنل پارٹی
Updated at 1315 PST
کوئٹہ…نیشنل پارٹی کے رہنما ء ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی اگر پیپلز پارٹی کی حکومت کارویہ بلوچستان کے ساتھ نہ بدلہ تو ہم اپوزیشن میں بھی نہیں رہیں گے ۔ سینیٹر ڈاکٹر عبدالمالک نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے …
سیلاب سے میرپورخاص،سانگھڑ کے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع
Updated at 1300 PST
کراچی…سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب بھی پانی کھڑا ہے ،بدین میں غذائی قلت اورعلاج کی مناسب سہولتوں کی عدم فراہمی پر متاثرین نے احتجاج کیا،بدین میں نہروں میں پڑنے والے شگاف اور سیم نالوں سے آنیوالے سیلابی ریلوں سے مختلف علاقوں میں پانی کی سطح …
بجلی کا بحران، کراچی میں10گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ
Updated at 1225 PST
کراچی…کراچی کے رہائشی اورتجارتی علاقوں میں دس گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صنعتی علاقوں میں بھی آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق گیس کی فراہمی میں بہتری پر لوڈ شیڈنگ میں کمی کا امکان ہے سوئی سدرن گیس …
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ کاری کا منصوبہ منسوخی کے قریب
Updated at 1135 PST
کراچی…رفیق مانگٹ…پاکستان میں سرمایہ کاری کی تاریخ کا سب سے بڑابراہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا منصوبہ تاخیر یا منسوخ ہونے کے قریب ہے۔ امریکی اخبار’وال اسٹریٹ جرنل“ کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی صوبائی حکومت کی طرف سے وضاحتوں اور اعتراضات کے بعد پاکستان میں بڑے پیمانے پر …
لاہور میں ڈینگی سے آج مزید3افراد انتقال کر گئے
Updated at 1120 PST
لاہور…لاہور میں ڈینگی بخار سے تین مزید افراد کے جاں بحق ہونے سے شہر میں ہلاکتوں کی کل تعداد109جبکہ پنجاب میں ڈینگی کا لقمہ بننے والوں کی تعداد118ہوگئی۔لاہور میں ڈینگی بخار بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات دو خواتین ڈینگی کے ہاتھوں بازی ہار گئیں۔جن میں دروغہ والے کی رہائشی …
اپراورکزئی میں جھڑپ،اہلکار شہید،10شدت پسند ہلاک
Updated at 1100 PST
پشاور…اپر اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 10 شدت پسند ہلاک اور ایک سیکورٹی اہل کار جاں بحق ہوگیا۔ ادھر لوئر دیر میں ساتویں روز بھی سیکورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے …
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے
Updated at 1035 PST
کراچی…نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے، جیو سوپر یہ میچز براہ راست نشر کرے گا۔ شاہد آفریدی کی کراچی ڈولفنز آج ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔کراچی میں جاری ایونٹ میں آج پہلا میچ دوپہر 12 بجے راول پنڈی ریمز اور ملتان ٹائگرز …
پاک امریکا تعلقات میں کشیدگی پر آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی
Updated at 0930 PST
اسلام آباد…پاک، امریکا کشیدگی اور امریکی الزامات کی بوچھاڑ کے بعد آل پارٹیز کانفرنس آج ہو رہی ہے جس میں میاں نواز شریف سمیت تمام قومی جماعتوں کے 58رہ نما ، آرمی چیف، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ اور ڈی جی آئی …
پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کا حقانی گروپ پر مکمل کنٹرول نہیں،مولن
Updated at 0900 PST
واشنگٹن…امریکی جوائنٹ چیفس آف کمیٹی کے چئیرمین ایڈمرل مائک مولن نے کہا ہے کہ وہ سینیٹ کمیٹی میں دئیے گئے بیان کے ایک ایک لفظ پر قائم ہیں۔ ایک انٹرویو میں ایڈمرل مولن کا کہنا تھا کہ میں نے وہی کہا جو میں کہنا چاہتا تھا،میں کافی عرصے سے سوچ …

بشکریہ جنگ