URDUSKY || NETWORK

نادرا کا سسٹم ، ڈیزائن کی ناکامی، ایک نیا ایشو

169

نمائندہ خصوصی اردو سکائی رپورٹ۔۔۔۔۔ نادرا کا سسٹم ، ڈیزائن کی ناکامی کا ایک نیا پہلو سامنے آیا ھے جس کے مطابق اگر ایک درخواست گزار کی دو بیویاں ھیں اور ان میں سے ھونے والے  دو  الگ الگ بچوں کی عمروں میں ایک سال سے کم وقفہ ھے تو نادرا کا سسٹم اسے ماننے سے انکار کر دیتا ھے ۔ یہ ایشو اس وقت سامنے آیا جب ایک درخواست Nadraگزار اہنی دو بیویوں سے ھونے والے دو بچوں کی ب فارمز بنوانے کے لیے نادرا لا ھور کے سمن آباد آفس گیا۔ نادرا کے اھلکار ایشو کو ایڈریس کرنے کی بجائے درخواست گزار کو چکر پہ چکر لگواتے رھے۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والا سسٹم اتنے سال گزر جانے کے باوجود بھی پوری طرح ایفیشینٹ نہیں ھوسکا اورنادرا کی ھائی مینجمینٹ ابھی تک سسٹم کو پاکستان کے مطابق کسٹمائزڈ نہیں بنا سکی ، یاد رھے یہ اعلی و ارفع مخلوق، مظلوم اور مہنگائی ماری عوام کے ادا کیے ھوے ٹیکسوں میں سے   لاکھوں روپئے بطور تنخواہ وصول فرما رھی ھے