URDUSKY || NETWORK

لاہور میں ڈینگی پر قابو نہ پایا جاسکا، مزید5افراد ہلاک

112
dengue fever لاہور میں ڈینگی پر قابو نہ پایا جاسکا، مزید5افراد ہلاک
  Date : 9/21/2011 Updated at 1410 PST
لاہور… لاہور میں ڈینگی وائرس نے تین خواتین سمیت مزید پانچ لوگوں کی جان لے لی۔ محکمہ صحت کی اپیل کے باوجود اسپتالوں میں لوگوں کی آمد میں کوئی کمی نہیں آئی۔ رش کے باعث نا صرف مریضوں بلکہ ڈاکٹروں کو بھی علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لاہور میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آج ڈینگی وائرس سے ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن غیاث الدین ، انیس سالہ دانیال، ساٹھ سالہ فاطمہ ، پینتیس سالہ رخسانہ، اور چالیس سالہ ثمینہ بی بی دم توڑ گئے۔ لاہور کے سرکاری اور نجی اسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔ شہریوں کو شکایت ہے کہ اسپتال والے مریضوں کو داخل نہیں کررہے، دوا دے کر فارغ کر دیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ڈینگی اسپرے اور حفاظتی انتظامات مکمل کرنے والے تعلیمی اداروں کو ہی مقررہ تاریخ پر کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ ادھر سری لنکن ٹیم آج بھی لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہی ہے۔