URDUSKY || NETWORK

صدارتی ریفرنس کےخلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ

48

صدارتی ریفرنس کےخلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ تحلیل ہو گیا،عدالت نے نئے بنچ کےلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 10 رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی بنچ کی سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے بنچ تحلیل کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہم اس کیس کی سماعت نہیں کریں گے،ہمارے ایک معزز ممبر عدالت میں موجود نہیں ہیں،وہ لمبی چھٹی ہیں،چیف جسٹس کو نیابینچ بنانے کی درخواست کریں گے،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جسٹس مظہر عالم خیل کی جانب سے طویل رخصت کی درخواست دی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خاندان میں فوتگی کے باعث وہ اس بنچ کا حصہ نہیں بن سکتا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے عدالتی بنچ تحلیل کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔