URDUSKY || NETWORK

سلیم شہزاد قتل :تحقیقات سپریم کورٹ کے جج سے کرانے کا نوٹی فکیشن جاری|اردو سکائی اخبار 16 جون 2011

101
سلیم شہزاد قتل :تحقیقات سپریم کورٹ کے جج سے کرانے کا نوٹی فکیشن جاریPakistan-News
Updated at 1200 PST
اسلام آباد…حکومت نے صحافی سلیم شہزاد کے اغواء اور قتل کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے جج جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن قائم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، یہ کمیشن مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لئے اقدامات بھی تجویز کرے گا۔ سلیم شہزاد کے قتل پر آزادانہ تحقیقات کے لئے صحافی برادری نے بھرپور احتجاج کیا تھا اور حکومت نے گزشتہ شب ، بالاآخر، سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا، اس کمیشن کے قیام کا آج نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، اس کے مطابق سلیم شہزاد قتل کیس کا تحقیقاتی کمیشن جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی ہوگا، اس کے دیگر ارکان میں جسٹس آغا رفیق، ایڈیشنل آئی جی پنجاب انوسٹی گیشن، صدر پی ایف یو جے اور ڈپٹی ڈی آئی جی وفاقی پولیس شامل ہیں ،یہ تحقیقاتی کمیشن فوری کام کرتے ہوئے 6 ہفتوں میں رپورٹ مکمل کرے گا ، متعین کردہ ذمہ داریوں کے مطابق یہ کمیشن ، سلیم شہزاد کے اغواء اور قتل کے پس پردہ محرکات کی تحقیقات کرے گا، کمیشن اس قتل واقعہ کے ذمہ دار عناصر کا تعین بھی کرے گا، اور کمیشن، صحافیوں کو مستقبل میں ایسے سفاکانہ واقعات سے بچانے کے اقدام بھی تجویز کرے گا،نوٹی فکیشن کے مطابق اس واقعہ سے متعلقہ کسی فرد کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر بلانے کا مجاز ہوگا۔
ایمن الظواہری کو القاعد ہ کانیا سربراہ مقرر کردیا گیا،عرب ٹی وی
Updated at 1150 PST
دبئی…اسامہ بن لادن کے نائب ایمن الظواہری کو القاعد ہ کانیا سربراہ مقرر کردیا گیاہے۔عرب ٹی وی کے مطابق القاعدہ نے مصر سے تعلق رکھنے والے ایمن الظواہری کو نیا چیف مقرر کردیاہے۔2 مئی کو القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعدالقاعدہ کی سربراہی کیلئے مختلف نام
شاہد آفریدی آج پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے
Updated at 1100 PST
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آج پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ شاہد آفریدی ، پی سی بی کیخلاف دائر پٹیشن واپس لے چکے ہیں، سابق کپتان نے ای میل کے ذریعے بورڈ کو آگاہ بھی کردیا ہے، شاہد آفریدی آج سہ
کراچی: مختلف علاقوں میں کشیدگی، فائرنگ سے مزید پانچ افراد قتل
Updated at 0800 PST
کراچی … کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں مزید5 افرادکوموت کے گھاٹ اتاردیاگیاہے جس سے چار روز میں مارے گئے افراد کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں تشدد زدہ لعش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی دوسری جانب صدر کے علاقے ایمپریس مارکیٹ کے
بیشتر حکومتیں ایک دوسرے سے جھوٹ بولتی رہتی ہیں،رابرٹ گیٹس
Updated at 0645 PST
واشنگٹن … امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ کئی قریبی اتحادی جاسوسی کیلئے امریکا میں اپنے جاسوس بھیجتے ہیں، سینیٹ کی ایپرو پری ایشن کمیٹی نے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن سے تند وتیز سوالات کیے۔ ایڈمرل مائیک
Updated at 1215 PST کراچی:ملیر میں نوجوان قتل،قصبہ اورگھاس منڈی سے لاشیں برآمد
Updated at 1130 PST ملک کے بیشتر مقامات پر موسم گرم و خشک رہے گا
Updated at 1105 PST یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
Updated at 1030 PST این آئی سی ایل:پرنسپل،داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ سیکریٹریزکو نوٹس جاری
Updated at 1000 PST گیند میں پھنسی بلی کی ویڈیو انٹر نیٹ پر مقبو ل
Updated at 0940 PST نوشہرہ ، مکان کی چھت گرنے سے بچے سمیت3افراد جاں بحق
Updated at 0910 PST لاہور،دیرینہ دشمنی پر ایک ہی خاندان کے5افراد قتل
Updated at 0345 PST اسلام آباد میں صحافیوں کا دھرنا رنگ لے آیا

بشکریہ جنگ