URDUSKY || NETWORK

ہرات میں اقوام متحدہ کے دفتر پر خودکش حملہ، عمارت پر مسلح افراد کا قبضہ

56

ہرات . . . افغانستان کے شہرہرات میں اقوام متحدہ کے دفتر پر مسلح افراد اور خود کش حملہ آوروں نے دھاوا بول دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہرات میں موجود اقوام متحدہ کے دفتر پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق وہ مقامی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں ۔ عمارت سے تین دھماکے سنائی دئیے ہیں جبکہ فائرنگ کی آوازیں بھی آرہی ہیں۔حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا ہے۔حملہ کرنے والے دو خود کش حملہ آور ہیں جبکہ متعدد مسلح افراد بھی عمارت کے اندر موجودہیں اور انہوں نے عمارت پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ