URDUSKY || NETWORK

گوجرانوالہ کی خبریں

82

گوجرانوالہ5فروری(پ ر)سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا تمام مساجد میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی ،شہداءکشمیر کےلئے فاتحہ خوانی اور مجاہدین کی کامیابی،مقبوضہ علاقوں کی آزادی ،عالم اسلام کے اتحاد و اتفاق کےلئے دعائیں مانگی گئیں ۔مرکزی جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد نور میں یکجہتی کشمیر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے ظلم کی انتہا کر دی مسلم حکمران کشمیر یوں کی آزادی کےلئے آواز بلند کریں بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے باز رکھنے کےلئے پاکستان سفارتی مہم چلائے مقبوضہ کشمیر میں مشرقی تیمور اور سوڈان کی طرح ریفر نڈم کرایا جائے تحریک آزادی کو طاقت سے دبانا نا ممکن ہے اس موقع پر مفتی غلام نبی جماعتی ،مفتی محمد حسین صدیقی ،الحاج سرفراز احمد تارڑ،مولانا محمد نصیر احمد اویسی ،پیر سید محمد اجمل شاہ گیلانی ،صاحبزادہ محمد ضیا اللہ رضوی،صاحبزادہ محمد داﺅد رضوی،حافط آصف علی اویسی ،قاری غلام سرور حیدری،محمد نعمان صدیقی ،قاری محمد اشرف شاکر ،قاری محمد اعظم چشتی،صاحبزادہ محمد ذکاءاللہ رضوی ،مولانا محمد عارف چشتی ،ناصر محمود مغل ،قاری مدثر حسین مجددی ،بابو افتخار احمد بھٹی ،محمد خالد جذبی ،محمد جمیل اعظم بٹ اور دیگر نے خطاب کیا ۔مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں پاکستان سے الحاق کی تحریک عروج پر ہے کشمیریوں نے عظیم قرنباں دے کر عالمی سطح پر مسئلے کو اجاگر کیاہے کشمیر یوں کا قتل عام بھارت کے بد نما چہرے پر کلنک کا ٹیکہ ہے ۔