URDUSKY || NETWORK

کراچی :سی آئی ڈی بلڈنگ میں دھماکا ، 15 جاں بحق

118

کراچی. پی آئی ڈی سی کے قریب واقع سی آئی ڈی بلڈنگ میں دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت پندرہ افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔cid_building_blast_karachi_nov_11_2010

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی ڈی سی کے قریب واقع سی آئی ڈی بلڈنگ میں دھماکے سے قبل دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر شدید فائرنگ کی اور پھر عمارت کے اندر جا کر گاڑی کے ذریعے دھماکا کیا گیا ۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خود کش کار بم دھماکا تھا تاہم فوری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

دھماکے سے پوری عمارت زمین بوس ہو گئی جبکہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ دھماکا اتنا زور دار تھا آدھا شہرلرز اٹھا اور پی آئی ڈی سی کے قریب واقع علاقوں سلطان آباد ، دہلی کالونی ، کینٹ اسٹیشن میں واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

واقعہ کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور اب تک چالیس زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ سول اور دیگر اسپتالوں میں بھی زخمی منتقل کیے گئے ہیں ۔ آخری اطلاعات تک تاحال بڑی تعداد میں لوگ عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے کارروائی جاری ہے ۔

Updated : 11/11/2010 8:45:10 PM

کراچی ، سی آئی ڈی کے دفتر میں دھماکا
کراچی (شاہنواز شاہ )  کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی کے قریب سی آئی ڈی  کے دفتر میں زور دار سے عمارت زمین بوس ہو گئی ، فوری طورپر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس سے پورا علاقہ لرز اٹھا اور سی آئی ڈی کی عمارت زمین بوس ہو گئی ۔ اس کے علاوہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ رہی ہیں ۔ اس علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں ۔ یہاں وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے علاوہ شیرٹن ، پی سی ، کراچی کلب اور دیگر اہم عمارتیں بھی موجود ہیں ۔

بشکریہ، اے آر وائے ،  جنگ