کابینہ میں کمی و ردوبدل اٹھارہویں ترمیم کے مطابق ہوگی، وزیراعظم
Updated at 1505 PST
لاہور…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کابینہ میں کمی اور ردوبدل اتحادی جماعتوں کی مشاورت اوراٹھارہویں ترمیم کے مطابق ہوگی۔لاہور میں غیرملکی میڈیا کیلئے کام کرنیوالے صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعظم نے تصدیق کی کہ مسلم لیگ ن کے دس نکات حکومت پراعتماد کا اظہار ہے تاہم ان میں دہشت گردی کیخلاف جنگ کا ذکر نہیں حالانکہ ملکی معیشت اسی وجہ سے تباہ ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں فوجی مداخلت کے خلاف ہیں،ایوان صدرمیں بھی اب ماضی کی طرح سازشیں نہیں ہوتیں۔ایک سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری اپنی ہے،اقوام متحدہ کی نہیں ،شمالی وزیرستان میں آپریشن کافیصلہ خود کرینگے اور ہماری ہی فوج لڑے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات بحال ہوسکتے ہیں من موہن سنگھ جب بھی پاکستان آنا چاہیں،خوش آمدید کہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں غریبوں کیلئے بجلی اورگیس کے بلوں میں نمایاں سہولت فراہم کی جائیگی ۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں پہلی بارکوئی سیاسی قیدی نہیں، میڈیا اورعدلیہ آزاد ہے کوئی صحافی بھی جیل میں نہیں۔
کشمیر پر واضح پالیسی تک بھارت سے بات نہ کی جائے، سید منور حسن
Updated at 1755 PST
پشاور…جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے مذاکرات نہ کئے جائیں ۔پشاور میں کرپشن، مہنگائی اور بدامنی کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے منورحسن نے کہا کہ