نئی مانٹری پالیسی جا ری، موجودہ شرح سودبرقراررکھنے کافیصلہ
Updated at 1650 PST
کراچی . . . . . اسٹیٹ بینک نے نئی مانٹری پالیسی جا ری کر دیا ہے جس میں موجودہ شرح سودکوبرقراررکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے ،گورنراسٹیٹ بینک شاہدکاردار نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے اگلے 2ماہ کیلئے مانٹری پالیسی کا اعلان کیا ۔گورنر اسٹیٹ بینک کا نئی مانٹری پالیسی کے حوالے سے کہنا ہے کہ شرح سود14فیصدپربرقراررکھی گئی ہے، شرح سود مستحکم رکھنے کا فیصلہ جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں بہتری کے باعث کیاگیا۔ نوٹ چھاپنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ،شاہد کاردار نے بتایا کہ حکومت نے مرکزی بینک کے ساتھ مل کرقرض میں کمی کا منصوبہ بنا لیا ہے۔حکومت مرکزی بینک سے لیے قرض کو ستمبر 2010 کی سطح پر رکھے گی،جون2010سے ستمبر2010تک حکومت نے119ارب روپے قرض لیا۔انھوں نے کہا کہ معیشت کو بہت مسائل کا سامنا ہے۔حالیہ سیاسی بات چیت مثبت ہے اور بینک اس کی حمایت کرتا ہے۔معیشت کو شدید بحران سے بچانے کے لیے سیاسی قائدین اقدامات کریں۔ شاہد کاردار کا کہنا تھا کہ سیاسی اتفاق رائے کے نتیجے میں اخراجات میں کمی اور محاصل میں اضافہ متوقع ہے۔شاہد کاردار نے کہا کہ مالی خسارے کا بیرونی کھاتوں پر اثر نہیں ہوا جب کہ ملک کے زرمبادلہ زخائر ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جون سے ستمبر2010 تک حکومت نے 119 ارب روپے قرض لیے جب کہ کل تک مرکزی بینک سے لیا گیا حکومتی قرض 122 ارب روپے کی سطح پر تھا۔ٹیکس کی اصلاحات ملتوی ہونا تشویش ناک ہے جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے سے سبسڈی میں اضافہ ہوا ۔شاہد کاردار نے کہا کہ حکومتی قرضوں میں اضافے کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اورمستقبل قریب میں مہنگائی سے چھٹکارا پانا ممکن نہیں۔
بادام سے ذیابیطس اور دل کے امراض سے بچا جاسکتاہے،تحقیق
Updated at 1625 PST
نیوجرسی . . . . . تحقیق سے پتہ چلاہے کہ بادام کھانے سے ذیابیطس اور دل کے امراض سے بچا جاسکتاہے۔ نیوجرسی کے سائنسدانوں نے دریافت کیاہے کہ ہماری خوارک میں شامل میوہ جات کے استعمال سے ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچاؤ ممکن ہے۔اس کے علاوہ دل
تجربہ کار کلسٹر نے نوآموز لی نا کو ہراکر آسٹریلین اوپن جیت لیا
Updated at 1615 PST
ملبورن…بلجیم کی کم کلسٹرز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ٹائٹل جیت لیا۔ملبورن میں جاری ٹورنامنٹ کے ویمنز ایونٹ کا فائنل تھرڈ سیڈ کلسٹرز اور چین کی لی ناکے درمیان تھا، لی نا نے اپنے پہلے گرینڈ سلیم فائنل کا آغاز بہترین اندازمیں کرتے ہوئے پہلا سیٹ اپنے نام
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے فنڈلاڑکانہ اور ملتان منتقل کرادیئے، سینیٹ کمیٹی
Updated at 1600 PST
اسلام آباد…سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے خیبرپختونخوا میں شاہرات منصوبوں کے چارارب کے فنڈز کی ملتان اور لاڑکانہ کو مبینہ منتقلی پر برہمی کااظہارکیاہے، کمیٹی نے وضاحت کیلئے صدر و وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹریز اور سیکریٹری پلاننگ کوشوکازنوٹس جاری کردیئے ہیں۔ سینیٹر زاہد خان نے اپنی صدارت
آسٹریلوی ڈیولپرز کا دنیا کا پہلا ہیک فری سافٹ ویئر تیار کرنے کا دعویٰ
Updated at 1550 PST
سڈنی …آسٹریلیا کے سافٹ وئیر ڈیولپرز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا کا پہلا ہیک فری سافٹ وئیر تیار کرلیا ہے۔”سیل فور” نام کا یہ سافٹ وئیر آسٹریلیا کے آئی سی ٹی ریسرچ سینٹر آف ایکسی لینس میں تیار کیا گیا ہے۔ٹیکنالوجی ماہرین کہتے ہیں یہ سافٹ وئیر
پاکستان کی ’تاپی‘منصوبے کی سیکیورٹی کیلئے امریکا سے یقین دہانی طلب
Updated at 1545 PST
اسلام آباد…فارن ڈیسک…پاکستان نے 1689کلو میٹر طویل گیس پائپ لا ئن منصوبے (تاپی)کی سیکورٹی کے لیے امریکا سییقین دہانی طلب کی ہے۔ امریکی اخبار’وال اسٹریٹ جرنل‘ لے مطابق یہ گیس پائپ لا ئن وسطی ایشیاء سے افغانستان کے جنگ کے تباہ حال علاقے سے گزر کر جنوبی ایشیاء تک جائے