مصر کی صورتحال پراوباما کا برطانیہ ، اردن اور ترک رہنماؤں کا فون
مصر کی صورتحال پراوباما کا برطانیہ ، اردن اور ترک رہنماؤں کا فون | |||
|
|||
واشنگٹن . . . . . . . امریکی صدر بارک اوباما نے مصر کی فوجی قیادت کی جانب سے ملک کو سویلین جمہوری نظام دینے کے عزم کا خیر مقدم کیا ہے ۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما نے برطانیہ ، اردن اور ترکی کے رہنماؤں کو فون کرکے مصر کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی ۔ انہوں نے مصر میں تاریخی تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا اور مصری عوام کی جدوجہد کو ایک مرتبہ پھر سراہا ۔ صدر اوباما مصری افواج کی سپریم کونسل کے اس عزم کا خیر مقدم کیا کہ وہ مصر کی بین الاقوامی ذے داریوں کی پاس داری کرے گی اور ملک کو سویلین جمہوری نظام دے گی ۔ امریکی صدر نے مصر کے ساتھ مکمل تعاون کا وعدہ کیا اور اور اس بات پر زور دیا کہ مصر میں جمہوریت سے خطے میں مزید استحکام آئے گا ۔
بشکریہ جنگ |