تازہ خبریںمنظر نامہ

مسلم لیگ ن چیئرمین نیب کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی

اسلام آباد…پاکستان مسلم لیگ ن نے جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ کی چیئرمین نیب کے عہدے پر تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مسلم لیگ ن کے مطابق پارٹی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان چیئرمین نیب سید دیدار حسین شاہ کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔مسلم لیگ ن نے چیئرمین نیب کے عہدے پر سید دیدار حسین شاہ کے تقرر کو سخت احتجاج کرتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔مسلم لیگ ن کا موقف ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ دو بار پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہو چPML-Nکے ہیں اور پیپلز پارٹی سے گہری وابستگی کی وجہ سے وہ اس عہدے پر تعیناتی کے اہل نہیں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button