URDUSKY || NETWORK

مردان: کارخانے کی دیوار مکانات پر گرنے سے8 افراد جاں بحق،12 زخمی

91
مردان: کارخانے کی دیوار مکانات پر گرنے سے8 افراد جاں بحق،12 زخمی
مردان. . . . .. . .مردان میں کارخانے کی دیوار مکانات پر گرنے سے 8 افراد جاں بحق اوربارہ زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق حادثہ مردان کے علاقے بابینی روڈ پر ہوتی پیپر مل کی دیوار گرنے کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ10 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور ملبے تلے کوئی موجود نہیں ہے۔ پیپر مل کی آدھی دیوار پہلے ہی گر چکی تھی جس پر مقامی لوگوں نے مالکان سے شکایت کی تھی مگر ان کا موقف تھا کہ بارشوں کے بعد بوسیدہ دیوار کی مرمت کی جائے گی۔