URDUSKY || NETWORK

لاہور میں خودکش دھماکے سے13افراد جاں بحق، 52زخمی

83
لاہور :خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد13ہوگئی

Updated at 1900 PST
لاہور… لاہورمیں حضرت امام حسین کے جلوس کے موقع پر لوہاری چوک میں دھماکا سے چار سکیورٹی اہلکاروں سمیت13افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ52 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔لاہور میں لوہاری چوک پر اردو بازار کے قریب زوردار دھماکہ ہوا۔ سی سی پی او اسلم ترین کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور یہ دھماکالاہوری چوک کے قریب پولیس سیکیورٹی کے حفاظتی حصارپرکیا گیا تھا، دھماکے کی وجہ سے جلوس میں شامل کوئی شخص شدید زخمی نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد گنگارام اورسروسزاسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی۔ پولیس کے مطابق ایک مشکوک شخص کوگرفتارکرلیاگیا۔ ایس پی سیکیورٹی فیصل رانا کا کہنا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا۔ خود کش حملہ آور کے ہاتھ میں ایک بیگ تھا اس نے گاڑی کے پاس اپنا بیگ پھینکا اور جب پولیس والوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تواس نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ فیصل رانا کے مطابق خود کش حملہ آور کی عمر13 سے14 سال تھی اور وہ جلوس میں شامل ہونا چاہتا تھا مگر وہاں پہنچنے میں ناکامی پر اس نے خود کو سیکیورٹی کی پہلی لائن سے بھی پہلے اڑا لیا۔