نواز شریف کا وزیر اعظم گیلانی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ٹیلی فون
Updated at 1930 PST
اسلام آباد…مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کو ٹیلی فون کیا اور شاہ زین بگٹی کی گرفتار ی پر تشویش کا اظہار کیا۔نواز شریف نے اپنے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی بلوچستان کو الگ الگ فون کالز میں کہا کہ نواب اکبر بگٹی کے پوتے کی گرفتاری تمام پاکستانیوں کے لیے باعث تکلیف ہے اوراس کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہ زین کے معاملہ کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔
تحفظ ناموس رسالت کے قانون میں مجوزہ ترمیم کیخلاف احتجاجی مظاہرے
Updated at 2020 PST
کراچی…تحفظ ناموس رسالت محاذ کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلی نکالی گئی،راہنماؤں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قانون توہین رسالت میں ترمیم سے باز رہے ، اس موقع پر 31 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان بھی کیا