صوابی…صوابی میں پولیس لائنز پر خودکش حملے میں دو پولیس اہل کاروں سمیت تین افراد شہید جبکہ دو خودکش حملہ آور مارے گئے۔دھماکا پولیس لائنزصوابی کے مین گیٹ پرہوا۔ ڈی آئی جی مردان ریجن عبداللہ خان نے جیونیوز کو بتایا کہ چار مسلح حملہ آور پولیس لائنز میں داخل ہونا چاہتے تھے جس پر ڈیوٹی پر معمور اہلکار نے فائرنگ کی جس دوران ایک خود کش حملہ اور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاراور ایک راہ گیر شہید ہو گیا ۔پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ڈی آئی جی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک اور حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، جس نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ صوابی پولیس لائنز پر لاہورکے مناواں جیسا حملہ تھا۔ دڈی آئی جی مردان کا کہنا تھا کہ دو حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
پشاور: پولیس ناکے کے قریب ڈیڑھ کلوگرام وزنی بم کو ناکارہ بنا دیاگیا
Updated at 1200 PST
پشاور…پشاور میں پولیس ناکے کے قریب ڈیڑھ کلوگرام وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق بم کو گلگشت کالونی کے قریب واقع پولیس ناکے کے قریب نصب تھا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بنادیا۔بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم میں ایک کلوگرام دھماکاخیزمواد
بھر پور نیند لیں اور موٹاپا ختم کریں،جدید امریکی تحقیق
Updated at 1150 PST
شکاگو…فارن ڈیسک… بھرپور نیند لینے سے چربی کا خاتمہ ہو تا ہے۔یونی ورسٹی آف شکاگو میں کی گئی تحقیق کے مطابق زیادہ سونا جسم سے چربی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ تحقیق دانوں نے موٹاپے کا شکار دس مرد و خواتین کو مختلف لیباٹریز میں دو ہفتے