URDUSKY || NETWORK

ریمنڈ ڈیوس معاملے پر امریکا کی سفارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی

69
ریمنڈ ڈیوس معاملے پر امریکا کی سفارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی
Updated at 1315 PST
واشنگٹن …امریکی میڈیا میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق امریکا نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اگرآج ریمنڈ ڈیوس کو رہا نہ کیا گیا تو پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیئے جائیں گے۔ اے بی سی نیوز کی پاکستانی حکام کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر حسین احمد حقانی کو پیرکی شام دوبار ہ وائٹ ہاؤس طلب کیا گیا، جہاں امریکی صدر کے raymond-davis-usa-pakistan-urdu-newsمشیر برائے قومی سلامتی ٹام ڈونیلن نے انہیں صدر اوباما کا دھمکی آمیز پیغام دیا کہ اگرجمعہ تک ریمنڈ ڈیوس کو رہا نہ کیا گیا تو سفارتی تعلقات منقطع اور پاکستانی صدر کا دورہ امریکا منسوخ کر دیا جائیگا،پاکستانی سفیر کو امریکابدر کردیا جائیگا، پاکستان میں امریکی قونصلیٹ بند کردیئے جائینگے۔اے بی سی نیوز کے مطابق امریکی حکام نے آف دی ریکارڈ ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے، تاہم وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کسی بھی تبصرے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب حسین حقانی نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر اپنے پیغام ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکا نے کوئی دھمکی نہیں دی۔ادھر سفارتی ذرائع کے مطابق صدر زرداری کا امریکا کا دورہ منسوخ کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ