URDUSKY || NETWORK

روہی رنگ رنگیلی ایک بار پھر سے حکومتی اور انتظامیہ بہاول پور کی عدم توجہی کا شکار ہوگئی

89

بہاول پور( ایم اقبال انجم )بزرگ صوفی شاعر حضnews urdusky رت خواجہ غلام فرید کے نام سے منسوب روہی رنگ رنگیلی ایک بار پھر سے حکومتی اور انتظامیہ بہاول پور کی عدم توجہی کا شکار ہوگئی اس روہی میں بسنے والے چولستانی باشندے کسمپرسی اور بھوک غربت افلاس کا شکار ہوکر اپنے اعضاءگردے بیچنے پر مجبور ہوگئے ان کا رہن سہن خانہ بدوشوں سے بھی بد تر ہوگیا ہے ۔چولستان میں ایک پر اسرار بیماری نے قیتی صحرائی اونٹوں کو بھی یرغمال بنا لیا ہے جس کے باعث سیکڑوں اونٹ موت کا شکار ہو گئے ہیں ایک رپورٹ کے مطابق مرنے والے اونٹوں کی تعدادتین ہزار کے لگ بھگ ہے اور 40/59ہزار اونٹ زیر علاج ہیں محکمہ امور حیوانات اور محکمہ چولستان ترقیاتی ادارہ نے سب اچھا ہے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو روانہ کر دی ہے روز بروز موت کا شکار ہونے والے اونٹوں کے مالکان زہنی اور معاشی طور پر مفلوج ہو چکے ہیں اور چولستانی باشندے خانہ بوشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور متعدد چولستانی بھی خطرناک بیماریوں میں مبتلاءہیں گزشتہ دنوں جب سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے شکار کی غرض سے چولستان کا دورہ کیا توچولستانی باشندوں کی کثیر تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیااور ایک خوبصورت چادر پہنائی جو چولستانی باشندوں کی طرف سے ایک سوغات کا درجہ رکھتی ہے اور میاں نواز شریف بھی ایک چولستانی کے گوپے میں گئے جو ایک خطرناک بیماری میں مبتلاءتھا اور آنکھوں سے بھی نابینا تھا میاں نواز شریف نے ان کی مزاج پرسی کی جس کا فوٹو بھی ساتھ ہے اس وقت چولستانی باشندوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کے بارے میں شکایات کے انبار لگا دئے اور کہا کہ ہمارے قیمتی اونٹ موت کا شکار ہورہے ہیں مگر کوئی بھی ادارہ ہماری مدد نہ کر رہا ہے میاں نواز شریف نے اس بارے میں افسوس کا اظہار کیا ار چولستانی باشندوں کی ہر طرح سے مدد کی یقین دہانی کرائی اور میاں نواز شریف نے کہا کہ چولستان کی اراضی پر مقامی باشندوں کا حق ہے اس میں قابض لینڈ مافیاءکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ادھر محکمہ لائیو اسٹاک چولستان کے ڈپٹی ڈرائکٹر علی رضا عباسی نے رابطہ پر بتایا کہ چولستان میں برونکو نمونیا کا وائرس پھیل چکا ہے جس کے باعث اونٹ موت کا شکار ہو رہے ہیں یے بیماری پہلی بار سامنے آئی ہے جس پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی علی رضا عباسی نے بتایا کہ اس وقت 33ہزار اونٹ زیر علاج ہیں جن کا علاج جاری ہے۔۔۔۔۔